Maktaba Wahhabi

36 - 331
ہیں جن میں سے ایک اندازے کے مطابق 20000 نو مسلم ہیں ۔ برطانیہ میں اسلام کو سب سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہوا دین سمجھا جاتا ہے۔برطانیہ میں مسلمان برادری زیادہ تر پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے آنے والے مسلمانوں پر مشتمل ہے لیکن مشرقِ وسطیٰ ، قبرص، ترکی اور جنوبی ایشیا سے آئے ہوئے مسلمانوں کے علاوہ یہاں برطانوی نژاد نو مسلم بھی خاصی تعداد میں موجود ہیں ۔‘‘ [1] روس کی 9ریاستوں (ری پبلکس) اور خود مختار علاقوں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ ’’تقریباً 6 کروڑ مسلمان روس کی مختلف ریاستوں میں رہتے ہیں مگر بیرونی دنیا اُ ن کے بارے میں بہت کم جانتی ہے۔ روس میں کل 16ریاستیں ہیں ۔[2]کمیونسٹ انقلاب کے وقت آٹھ ریاستوں میں مسلمانوں کی اکثریت تھی لیکن مختلف ریاستوں میں اُ ن کی تعداد مختلف تھی۔روس میں مسلمان اکثریت والے علاقے درج ذیل ہیں : 1۔ ازبکستان ۔ 2۔ تاجکستان 3۔آذر بائیجان 4۔آرمینیا اور جارجیا 5 ۔ قزاقستان 6۔کرغیزیہ 7۔تاتار اور باشکیر 8۔کاکیشیا (قفقاز) 9۔کریمیا [3]
Flag Counter