Maktaba Wahhabi

دین کے تین اہم اصول مع مختصر مسائل نماز

مؤلف: شیخ الاسلام محمد بن سلیمان التمیمی

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2003

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

ارکان ِ ایمان ایمان کے چھ ارکان ہیں 1۔اللہ پر ایمان لانا ۔ 2۔اس کے فرشتوں پر ایمان لانا ۔ 3۔اس کی کتابوں پر ایمان لانا ۔ 4۔ اس کے رسولوں پر ایمان لانا ۔ 5۔روز ِ قیامت پر ایمان لانا ۔ 6۔اچھی و بُری تقدیر پر ایمان لانا ۔ دلائل ِار کان ِایمان ایمان کے اِن چھ ارکان میں سے پہلے پانچ کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ ارشادِ گرامی ہے: {لَیْسَ الْبِرَّاَنْ تُوَلُّوْاوُجُوْھَکُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلٰکِنَّ الْبِرَّ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْمَلٰٓئِکَۃِ وَالْکِتٰابِ وَالنَّبِیّٖنَ} (البقرۃ : ۱۷۷) ’’نیکی یہ نہیں کہ تم نے اپنے چہرے مشرق کی طرف کر لیے یا مغرب کی طرف ،بلکہ نیکی یہ ہے کہ آدمی اللہ پر اور یوم ِآخرت اور فرشتوں پر اور اللہ کی نازل کی ہوئی کتاب اور اس کے پیغمبروں پر ایمان و یقین رکھے ۔‘‘ اور چھٹے رکن ’’ تقدیرِ خیر و شر ‘‘ یعنی اچھی و بری تقدیر کی دلیل یہ فرمانِ الٰہی ہے : {اِنَّاکُلَّ شَیْئٍ خَلَقْنٰہُ بِقَدَرٍo} (ا لقمر:۴۹) ’’ہم نے ہر چیز ایک تقدیر واندازے کے ساتھ پیدا کی ہے ۔‘‘ تیسرا درجہ احسان احسان کا ایک ہی رکن ہے کہ آپ اللہ کی عبادت (اس خشوع و خضوع اور انابت و رجوع ) سے کریں کہ گویا آپ اُسے بچشمِ خود دیکھ رہے ہیں،اور اگر آپ اس مقام کو نہیں پاسکتے کہ آپ دیکھ رہے ہیں تو کم از کم یہ تو ضرور ہونا چاہیئے کہ وہ آپ کو دیکھ رہا ہے۔(بخاری ومسلم)
x
صفحہعنوان
6حرف ِ آغاز (طبع اول)
8پیش لفظ
12پہلا رسالہ تین اہم اصو ل ِدین تمہید
12پہلامسئلہ ۔ حصول ِ علم ومعرفت
12دوسرا مسئلہ ۔ عمل
12تیسرا مسئلہ ۔ دعوت
12چوتھا مسئلہ ۔ صبرو استقامت
13پہلا مسئلہ ۔ اطاعت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
14دوسرا مسئلہ ۔ ترک ِ شرک
14تیسرا مسئلہ ۔ مشرکین سے لاتعلقی
16یَعْبُدُوْنَ کا معنیٰ ومفہوم یہ ہے کہ :
16اصول ِدین
16پہلا اصول ۔ معرفتِ الٰہی
19ا قسام ِعبادت
19مذکورہ ا قسام کے عبادت ہونے کے دلائل
23دوسرا اصول ۔ معرفت ِدین (اسلام کو دلائل کے ساتھ جاننا )
23درجات ومراتب ِدین
23پہلا درجہ ۔ اسلام اور اس کے ارکان
23دلائل ِارکان ِاسلام
23شہادتِ توحید
25شہادت واقرارِ رسالت
26دوسرا د ر جہ ایمان اور اس کے ارکان
27ارکان ِ ایمان ایمان کے چھ ارکان ہیں
27دلائل ِار کان ِایمان
27تیسرا درجہ احسان
28د لائل ِا حسان
31تیسرا اصول معرفت ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم
32شر ح ِمفردات
35دین ِاسلام اور شریعت ِمحمد یہ کا خلاصہ
41دوسرا رسالہ مختصرمسائلِ نماز
41شرائطِ قبولیت ِ نماز قبولیت ِ نمازکی نوشرطیں ہیں
41پہلی شر ط اسلام
42دو سری شرط عقل
42تیسری شرط تمیز یا سنِّ شعور
43چو تھی شرط رفعِ حدث یا وضوء کرنا
43شرائط ِوضوء
43فرائضِ وضو وضوء کے فرائض چھ ہیں
45واجب ِ وضوء
46نواقض ِ وضوء
46پانچویں شرط ازا لۂ نجاست
46چھٹی شرط ستر پوشی
47ساتویں شرط دخول وقت
48آٹھویں شرط استقبال قبلہ
48نویں شرط نیّت
49ارکان نماز
49پہلا رکن قیام بشرطِ طاقت
50دوسرا رکن تکبیرِ تحر یمہ
50شرح مفردات
51شرح مفردات
51تیسرا رکن سورۃ فاتحہ پڑھنا
52شرح مفردات
56چو تھا رکن رکوع
56پانچواں رکن قومہ
56چھٹا رکن سجدہ
56ساتواں رکن اعتدال اعضاء جسم
57آٹھواں رکن جلسہ
57نواں رکن اطمینان
57دسواں رکن تر تیب
57دلائل ارکان سابقہ
58گیارہواں رکن آخری تشہّدپڑھنا
59شرح مفردات
61بارہواں رکن قعدئہ ثانیہ کرنا
61تیر ہواں رکن درود ِشریف پڑھنا
61شرح کلمۂ صلوٰۃ
62چودہواں رکن سلام پھیرنا
62واجبات ِ نماز
63ارکان و واجبات کا فرق
Flag Counter