Maktaba Wahhabi

31 - 181
الفطرت اخباری مضمون نگاروں کو یہ حوصلہ اُس وقت زیادہ ملا جب ڈنمارک کے ایک اخبار ’’یولینڈ پوسٹن ‘‘ کے ایڈیٹر نے جرأتِ بے باکانہ و خبیثانہ سے کام لے کر نبی مکرم محمد رسول اللہؐ کے اخلاق سے گرے ہوئے کارٹون اپنے اس اخبار میں شائع کیے۔ اور پھر دیگر یورپی اخبار بھی اُس ظالم کی پیروی میں چل کھڑے ہوئے۔ جس کے نتیجے میں دُنیا کے مختلف براعظموں کے بے شمار مسلمانوں کی طرف سے شدید غم و غصہ کا برملا اظہار کیاگیا۔ اور بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ قطع نظر اس کے میں یقینا یہ بات کہتا ہوں کہ:اہم ترین زود رنجی و اشتعال اور ردّ عمل کا مجرد یہ اظہار نہیں، بلکہ وہ صحیح ترین اور درست افعال و اعمال ہیں کہ جن سے ایک مسلم شخصیت کی نہایت حسین و جمیل اور آراستہ و پیراستہ عمارتِ سیرت تعمیر ہوتی ہے۔ اور اس کی تربیت خیر البشر و سیّد ولد آدم نبیّنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تسلیمًا کثیرًا کی سیرت و راہنمائی میں ہوتی ہے۔ اس ضمن میں جو چیز سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے وہ سنت محمدی علی صاحبہا التحیۃ والسلام سے تعلق قائم کرنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اوصاف کریمہ کا اختیار کرنا اور معطر سیرتِ نبویہ ہے۔ ان سب اُمور کے حصول میں صحیح کتب کا انتخاب کرکے اُن کا مطالعہ کرنا ہوتا ہے۔(مطالعہ کی استطاعت نہ ہو تو اصحاب العلم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کی سماعت کرنا۔)… تو دیگر کتب کے علاوہ میں اس بات کی آرزو رکھتا ہوں کہ اس ضمن میں کتاب ھذا کو بھی شامل مطالعہ رکھا جائے کہ جس کی اعداد و تقدیم اُمت کے لیے ممکن ہورہی ہے۔ اور میں اللہ تبارک وتعالیٰ سے اس بات کا سوال کرتا ہوں کہ وہ اس کتاب کو نفع بخش علم والی اور خالص اپنی ذاتِ کریم کے لیے عمل صالح کے لیے تیار کرنے والی بنادے۔ گزارش ہے کہ جو بھی آدمی، ساتھی، بھائی میری اس کتاب کا مطالعہ کرے وہ مجھے اس کے اسلوب اور علمی معلومات وغیرہ کے متعلق ملاحظات اور اپنی اقتراحات سے ضرور آگاہ کرے۔ میں اُس کا بے حد ممنون ہوں گا اور اس کے لیے اللہ عزوجل سے اجر و انعام کا دعا گو بھی۔ دراصل اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی توفیق دینے اور سیدھی راہ
Flag Counter