Maktaba Wahhabi

اعلاء السنن في الميزان

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارۃ العلوم الاثریہ

سال شائع: فروری 2012ء

تالیف کے دوران میں تو علامہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ طالب علم تھے، کیونکہ وہ ۱۳۱۲ھ میں تحصیلِ علوم سے فارغ ہوئے تھے۔ البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ آثار السنن کی تالیف کے بعد اس کے اجزاء علامہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ کو بھیجتے ہوں اور وہ انھیں کچھ رائے اور مشورہ دیتے ہوں گے۔[1] یہاں یہ دلچسپ بات بھی دیکھئے کہ مولانا عبد الرشید کی اس حقیقت بیانی پر علامہ کشمیری کے تلمیذِ رشید مولانا محمد انوری ’’لائل پوری‘‘ نے تأسف کا اظہار کیا اور اپنے ایک مکتوب میں لکھا کہ ’’آپ نے تو اپنے والد بزرگوار قدس سرہ کے مداح کے متعلق طنزیہ الفاظ استعمال کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا ۔لا تسبوا الأموات۔اذکروامحاسن موتاکم کو بھی خیال فرمایا ہوتا۔ آپ نے حضرت شاہ صاحب کشمیری پر بھر پورلے دے فرمائی، جس سے مخالفین کے خوش ہونے کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔‘‘ یہ خط دو صفحات پر مشتمل ہے۔ جس کا جواب مولانا عبد الرشید نے چھ صفحات میں دیا اور دیگر تو ضیحات کے ساتھ ساتھ اپنے موقف کو واضح کیا کہ آثارالسنن کی تألیف کے دوران میں علامہ کشمیری طالب علم تھے۔ البتہ جب وہ دہلی میں مدرس ہوئے تو وہاں ان کے پاس ۱۳۱۳ھ کے بعد اپنی تحقیقات دکھانے کے لیے اور رائے لینے کے لیے مسودہ بھیجتے ہوں گے۔ یہ خط اور جوابِ خط مولانا عبد الرشید کے قلم سے القول الحسن کے ایک نسخہ میں ہمیں ملا ہے۔ نیل الفرقدین کی عبارت سے جو غلط فہمی پیدا ہوتی تھی اس غلط فہمی کے ازالے کے لیے ہم نے اس کا ذکر مناسب سمجھا ہے۔ اسی مقصد کے لیے مولانا اشرف علی تھانوی نے’’احیاء السنن‘‘ لکھی، مگر طباعت سے پہلے ہی اس کا مسودہ ضائع ہو گیا۔ غالباً مولانا تھانوی کو بھی آثارالسنن ہی سے اس کی ضرورت کا احساس ہوا۔ مولانا عبد الرشید فوقانی کے جس خط کا اوپر ذکر ہوا ہے اسی میں انھوں نے ذکر کیا ہے کہ ’’مولانا محمد سہول مرحوم بھاگل پوری پرنسپل مدرسہ شمس الھدیٰ پٹنہ عظیم آبادی نے بندہ ہیچمداں سے بالمشافہ فرمایا ہے کہ ہم لوگ دیوبند میں شیخ الھند مولانا
x
صفحہعنوان
20حرفے چند
25مقدمہ
35مسند امام احمدکی روایات مقبول ہیں؟
39مسند ابو عوانہ کی احادیث
43امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کی تحسین
48حدیث سے مجتہد کا استدلال
52امام ابو داود رحمۃ اللہ علیہ کا سکوت
62ایک عجیب غفلت
67دلچسپ تضاد
71امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کا سکوت
74حافظ ابنِ حجر رحمۃ اللہ علیہ کا سکوت
81التلخیص اور حافظ کا سکوت:
87الدرایہ اور سکوت حافظ ابنِ حجر رحمۃ اللہ علیہ:
89امام حاکم رحمۃ اللہ علیہ اور علامہ ذہبی رحمۃ اللہ علیہ کا سکوت:
91تصویر کا دوسرا رخ:
95علامہ عراقی کا سکوت، عجیب تضاد فکری:
96امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے شیوخ:
98ابان بن ابی عیاش:
102ایک اور کوشش:
104گُلِ دیگر شگفت:
106نصربن طریف:
107محمد بن سائب کلبی:
108جراح بن منھال:
109محمد بن زبیر:
109طریف بن شھاب:
117عمروبن عبید
123عطاء بن عجلان
125قاضی ابو یوسف کے اساتذہ
128امام محمد شیبانی رحمۃ اللہ علیہ کے اساتذہ اوران کا کسی حدیث سے استدلال
133جابر جعفی
137امام شعبہ رحمۃ اللہ علیہ کے شیوخ
141امام سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ
142امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ کا استدلال
149علامہ المنذری رحمۃ اللہ علیہ ’عن‘ سے روایت کریں تو وہ حسن ہوگی؟
157المغنی اور دیوان الضعفاء میں ایک غلطی
158ایک دوسرا مقام
168تیسری مثال
169چوتھی مثال
170امام ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ کا استدلال
173علامہ عینی رحمۃ اللہ علیہ کا غافلانہ تساہل
174غلطی ہائے مضامین مت پوچھ
184علامہ ہیثمی رحمۃ اللہ علیہ کا سکوت
192علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ کی تحسین
195حافظ ضیاء مقدسی رحمۃ اللہ علیہ اور المختارۃ
208کنز العمال میں سکوت
211دوسری مثال
214تیسری مثال
216چوتھی مثال
219امام حاکم رحمۃ اللہ علیہ اور سعید بن بشیر
223تصویر کا دوسرا رخ
229جمع الفوائد میں حدیث
232تصویر کا دوسرا رخ
234مختلف فیہ حدیث اورراوی
240مقبول کی اصطلاح سے بے خبری
243دوسری مثال
244تیسری مثال
245چوتھی مثال
246پانچویں مثال
246’’شیخ‘‘ الفاظِ تعدیل میں سے ہے؟
252عثمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی مجبوری
252سعید بن عبد الجبار
254تنبیہ
259مولانا لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ کا نعرہ مستانہ
260تنبیہ ثانی
261چھٹی مثال
263ساتویں مثال
271امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کاغریب کہنا
274جامع ترمذی رحمۃ اللہ علیہ اور موضوع حدیث
275آٹھویں مثال
275نویں مثال
283مدلس بھی مختلف فیہ راوی ہے
286مختلف فیہ کی ایک اور مثال
288مختلف فیہ کا اصول اور امام زہری رحمۃ اللہ علیہ کی مراسیل
291یک نہ شددوشد
295امام ابن حبان رحمۃ اللہ علیہ کی توثیق
297امام ابن حبان رحمۃ اللہ علیہ اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ
298تصویر کا دوسرا رخ
299ایک اور اصول
302امام دارقطنی رحمۃ اللہ علیہ کی توثیق معتبر ،غیر معتبر
306ثقہ کی زیادت
307تصویر کا دوسرا رخ
310مستور راوی کی حدیث
310تصویر کا دوسرا رخ
314خیر القرون کے مستورومجہول راوی اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ
315تدلیس وارسال عیب نہیں
316تصویر کا دوسرا رخ
317امام مکحول دمشقی
318الولید بن مسلم
319ضعیف،متروک اور کذاب راویوں کا دفاع
319جابر بن یزید الجعفی
322ایک لطیفہ
323حجاج بن ارطارۃ رحمۃ اللہ علیہ
325محمد بن عبید اللہ العرزمی
330سلیمان بن داود شاذکونی
332محمد بن ابراہیم بن زیاد الرازی
334نضر بن عبدالرحمن ابوعمر الخزاز
337خارجہ بن مصعب
339حمید بن ابی جون اور موضوع روایت
340محمد بن حمید الرازی
342عبد الرحمن بن اسحاق الواسطی الکوفی
346نوح بن ابی مریم
350لیث رحمۃ اللہ علیہ بن ابی سلیم
352بقیہ بن ولید رحمۃ اللہ علیہ
354حسن بن زیاد اللؤلؤی
358ابواسحاق عمرو بن عبد اللہ السبیعی رحمۃ اللہ علیہ
359ایک لطیفہ
361سلیمان بن عمرو ابوداود النخعی
364محمد بن شجاع الثلجی
366محمد بن اسحاق
367تصویر کا دوسرا رخ
369مروان بن سالم
370چند اصولی مباحث
371علی یدی عدل
374مستور راوی یا مجہول
375مقبول
376بعض دیگر مباحث
376عبارات میں قطع وبرید
378کیا یہ حدیث حسن ہے؟
382علامہ شوکانی رحمۃ اللہ علیہ کی عبارت
384حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر اعتراض
387حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا کی روایت پر تبصرہ
390گلِ دیگر شگفت
392ابنِ حبان کی روایت پر خدشات
393بعض دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں آراء
394بعض کتابوں کا غلط انتساب
396مجمع الزوائد کی عبارت کا غلط مفہوم
397حدیث حسن ہے، ضعیف ہے
399ضعیف سے استدلال کا مفہوم
402بے اصل روایت کو سہارا
403عبد الحمید بن جعفر رحمۃ اللہ علیہ
404تصویر کا دوسرا رخ
407ایک مقام پر ’’اسناد صحیح‘‘ کی حقیقت
408راوی کی تعیین میں سھو
409ذکرِ سند میں حکمت عملی
411راوی کی تعیین میں عجیب غفلت
412وجوب کا اطلاق
414صبح کی سنتیں پڑھنے میں تخفیف
415موضوع حدیث کا دفاع
419مسلک کی تائید اور بے سند روایت
420نقل روایت میں عجیب حرکت
422ملحوظہ
425امام ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ علیہ کا قول حجت ہے
428امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ کا قول حجت ہے
Flag Counter