بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
حرفے چند
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ أَمَّا بَعْدُ:
دینِ اسلام کی بنیاد قرآنِ مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث پر ہے اور قرآنِ مجید کی طرح احادیث بھی تمام امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہیں۔ قرآنِ مجید مابین الدفتین ہے اور عموماً ایک جلد میں زیور طبع سے آراستہ ہوتا ہے،مگر کتبِ احادیث کا ذخیرہ بڑا وسیع ہے۔ جو جوامع، سنن، مسانید،معاجم،مصنفات، مستدرکات، مستخرجات، السنۃ، الشمائل، الفوائد اور اجزاء وغیرہ کے مختلف ناموں سے معروف ہیں۔ ان میں سے جن کتابوں کو زیادہ شہرت ملی اور علمائے امت کے ہاں زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی، وہ ہیں: موطا ، صحیح بخاری، صحیح مسلم، الصحاح، نسائی، ابوداود، ترمذی، ابن ماجہ، الدارمی اورمسند احمد۔
ہر دور میں بلاامتیاز ان کتابوں سے علمائے امت نے استفادہ کیا، حنفی، مالکی شافعی، حنبلی نسبتوں میں جب امت کی تفریق وتقسیم ہوئی تب بھی بلاامتیاز تمام نے ان کتابوں کو اپنا مرجع ومأخذ سمجھا اور اپنے اپنے امام کے اجتہاد کو مؤید کرنے کے لیے ان پر اعتماد کیا۔ مگر کچھ عرصہ سے ہمارے حنفی علماء کو محسوس ہونے لگا کہ ان کتابوں میں ہمارے مذہب کے دلائل بہت کم
|