Maktaba Wahhabi

104 - 154
نہ کی۔ اور یا پھر اپنے باطل مسلک کو ثابت کرنے کے لئے ان احادیث کی طرف توجہ نہ دی۔ اور ان محرف روایات کو جوں کا توں ہی شائع کر دیا۔ صحیح بخاری میں سفیان کی روایت موجود نہیں ہے لیکن امام بخاری رحمہ اللہ نے امام سفیان کی حدیث کو جزء رفع الیدین میں بیان کیا ہے۔ اور صحیح بخاری میں امام سفیان کے دوسرے ہم جماعت ساتھیوں کی احادیث کو بیان کیا ہے جیسے امام مالک، امام یونس اور امام شعیب کی روایات اور یہ تمام محدثین بھی رفع الیدین کی ان احادیث کو امام زہری سے روایت کرتے ہیں۔ تفصیل کے لئے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت کا نقشہ (چارٹ) ملاحظہ فرمائیں، نیز صحیح بخاری کی رفع الیدین والی روایات کا عکس ملاحظہ فرمائیں: عکس (عکس صحیح البخاری ص۱۲۰۔ طبع دارالسلام الریاض سعودی عرب) امام سفیان بن عیینہ کی روایت صحیح بخاری کے علاوہ کتب ستہ کی پانچوں کتابوں میں موجود ہیں۔ صحیح مسلم کا عکس آپ نے ملاحظہ کر لیا۔ اب بقیہ چار کتابوں کے عکوس ملاحظہ ہوں: 3سنن ابی داو‘د: عکس (عکس سنن ابی داو‘د ص۱۱۶ طبع الریاض سعودی عرب) امام ابوداو‘د نے اس حدیث کو اپنے استاد امام احمد بن حنبل سے ثنا سفیان عن الزھری کی سند سے روایت کیا ہے اور مسند احمد میں یہ حدیث بعینہٖ موجود ہے۔ مسند الامام احمد بن حنبل:
Flag Counter