Maktaba Wahhabi

33 - 169
کریں گے ،زمین کو عدل وقسط سے بھر دیں گے ، عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام اُن کی اقتدا میں نماز ادا کریں گے وغیرذلک۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں: ((اَلْمَھْدِیُّ مِنَّا أَھْلَ الْبَیْتِ یُصْلِحُہُ اللّٰہُ فِیْ لَیْلَۃٍ))(سنن ابن ماجۃ، کتاب الفتن) ’’ مہدی ہم اہلِ بیت کے خاندان سے ہو گا اور اللہ تعالیٰ ایک رات میں اُس کی اصلاح فرمائیں گے۔‘‘ اِس روایت کو شیخ احمد شاکر اور علامہ البانی رحمہ اللہ نے ’صحیح‘کہا ہے۔(سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۵؍۴۸۶) 4۔خان صاحب کا کہنا یہ بھی ہے کہ مہدی یا مسیح انقلابی یا سیاسی لیڈر نہیں ہو گا بلکہ عارف باللہ ہو گا۔ خان صاحب کا یہ نقطہ نظر بھی مستند روایات کے خلاف ہے۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں: ((لَا تَذْھَبُ أَوْ لَا تَنْقَضِی الدُّنْیَا حَتّٰی یَمْلِکَ الْعَرَبَ رَجُلٌ مِنْ أَھْلِ بَیْتِیْ یُوَاطِیئُ اسْمُہُ اسْمِیْ))(سنن أبی داؤد، کتاب المھدی) ’’ دُنیا ختم نہیں ہو گی یہاں تک کہ ملک عرب کا حکمران ایک ایسا شخص بنے کہ جومیرے اہلِ بیت میں سے ہو اور اُس کا نام میرے نام پر ہو۔‘‘ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اِس روایت کو ’حسن صحیح‘ قرار دیا ہے۔(صحیح أبی داؤد: ۴؍۱۰۶) ایک اور روایت کے الفاظ ہیں: ((یَمْلَاُ الْاَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا کَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا یَمْلِکُ سَبْعَ سِنِیْنَ))(سنن أبی داؤد، کتاب المھدی) ’’مہدی زمین کو عدل وقسط سے بھر دے گا جیسا کہ وہ ظلم وجَور سے بھر دی گئی تھی اور سات سال بادشاہ رہے گا۔‘‘ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اِس روایت کو ’حسن‘کہا ہے۔(صحیح أبی داؤد: ۴؍۱۰۷) روایت میں((یَمْلِکُ سَبْعَ سِنِیْنَ))کے الفاظ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عدل وقسط سے مراد نظریاتی عدل نہیں ہے، جیسا کہ خان صاحب کی تاویل ہے ،بلکہ اِس سے مراد قضائی
Flag Counter