Maktaba Wahhabi

تعزیہ داری علمائے امت کی نظر میں

مؤلف: حافظ اسعد اعظمی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ یوپی

سال شائع: 2011

ہوجائے،رسالہ ہذا میں صرف نمونۃً چند ہی کے بیان پر اکتفا کیا گیا ہے۔اگر کسی مسلمان کے دل میں اسلام اور اس کے احکام سے معمولی بھی محبت وعقیدت ہوگی تو یہ اس کی ہدایت کے لئے کافی ہوں گے۔البتہ اگر کوئی خواہشات نفسانی کا غلام ہوگا اور ہدایت سے آنکھیں بند رکھنے کی کوشش میں لگا رہے گا تو وہ سوائے اپنی عاقبت خراب کرنے کے اور کیا کرسکے گا۔ اس رسالہ میں سب سے پہلے ماہ محرم اور عاشورہ کے تعلق سے اسلامی تعلیمات کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔اس کے بعد تعزیہ داری پر گفتگو سے پہلے کتاب وسنت اور اقوال علماء کی روشنی میں صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ بیان کیا گیا ہے کیوں کہ اس موقع پر ان نفوس قدسیہ کے ساتھ بڑی گستاخیاں کی جاتی ہیں۔ اس کے بعدتعزیہ داری کے آغاز کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے بالترتیب،بریلوی،دیوبندی اوراہل حدیث مسلک کے علماء ومفتیان حضرات کے فتاوی واقوال متعلقہ تعزیہ داری ودیگر رسوم محرم مندرج کیے گئے ہیں۔اور آخر میں شیعہ حضرات کے یہاں معتبر مانی جانے والی کتاب نہج البلاغہ سے کچھ اقتباسات نقل کیے گئے ہیں اور اس کے بعدشیعی عالم ڈاکٹر موسی موسوی کی کتاب سے ایک اقتباس ہے۔ اللہ رب العزت سے دعاء ہے کہ اس متواضع کو شش کو قبول فرمائے اور اس رسالہ سے اصلاح کا عمل آسان فرمائے۔ إن أرید إلا الإصلاح ما استطعت،وما توفیقي إلا باللّٰه،علیہ توکلت وإلیہ أنیب۔ اسعد اعظمی ؍بنارس ۲۲؍محرم الحرام ۱۴۳۱؁ھ ۹؍جنوری ۲۰۱۰ء؁
x
صفحہعنوان
5تمہید
9ماہ محرم: اہمیت اور مسائل
14صحابہ کرام کا مقام و مرتبہ
14آیات کریمہ:
16احادیث نبویہ:
17اہل علم کے اقوال:
23تعزیہ داری کا آغاز
26تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج بریلوی علما کی نظر میں
27مولانا احمد رضا خان اور تعزیہ داری
30صدر الشریعہ مولانا امجد علی رضوی اعظمی
33مفتی جلال الدین احمد امجدی
33ایک فتویٰ مع تصدیقات علمائے اہل سنت
35مفتی جلال الدین احمد امجدی کا شکوہ:
37تعزیہ داری اور متعلقہ رسم و رواج علمائے دیوبند کی نظر میں
39مولانا ابو الحسنات عبد الحی لکھنوی
44مولانا اشرف علی تھانوی
49مولانا ظفر احمد تھانوی
52مولانا رشید احمد گنگوہی
55تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج علمائے اہل حدیث کی نظر میں
57مولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی
64مولانا ثناء اللہ امرتسری
69تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج انصاف پسند شیعی نقطۂ نظر
71نہج البلاغہ سے چند اقتباسات
72شیعی عالم ڈاکٹر موسیٰ موسوی
Flag Counter