Maktaba Wahhabi

تعزیہ داری علمائے امت کی نظر میں

مؤلف: حافظ اسعد اعظمی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ یوپی

سال شائع: 2011

مولانا ثناء اللہ امرتسری معروف اہل حدیث عالم مولانا ثناء اللہ امرتسری کا درج ذیل فتوی بھی ملاحظہ ہو: سوال:عشرئہ محرم میں اگر کوئی شخص سنی المذہب بلا تخصیص و تعیین تاریخ و یوم محلہ و احباب کی محفل منعقد کروا کر شہادت امام عالی مقام علیہ السلام کے صحیح صحیح حالات خود پڑھ کر سنائے،یا کسی دوسرے لائق آدمی سے سنوائے۔تو یہ جائز ہوگا یا نہ ؟ جواب:صحیح واقعات کا سننا کسی طرح نا جائز نہیں،مگر چونکہ زمانہ ہذا میں اس فعل کی شکل بہت کچھ متغیر ہو کر بد نما ہو چکی ہے۔اس لیے ان ایام میں کوئی مجلس اس غرض سے نہ کرنی چاہئے۔جیسے قرآن مجید میں فرمایا ہے:﴿لاَ تَقُولُواْ رَاعِنَا وَقُولُواْ انظُرْنَا﴾یعنی راعنا مت کہا کرو اور انظرنا کہا کرو۔حالانکہ راعنا اور انظرناکے معنی ایک ہی ہیں۔مگر چونکہ راعنا یہودی بولتے اور برے معنی مراد لیتے تھے،اس لیے مسلمانوں کو اس لفظ کے استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو کام اپنی شکل سے نکل کر کسی ناجائز شکل میں آگیا ہو اس کو بالکل بند کردینا چاہئے۔واقعات شہادت کا صرف علم حاصل کرنا ہو تو سوائے محرم کے بھی کرسکتے ہیں،پھر محرم میں ایسی مجلس کی کیا ضرورت ہے۔عشرہ محرم میں اہل و عیال پر فراخی کرنے کے متعلق ایک ضعیف سی روایت آئی ہے،سو اس کو واقعۂ شہادت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ حضرت موسی کی فرعون سے خلاصی پانے کی وجہ سے بطور خوشی کے ہے،نہ بطور ماتم کے۔مسلمانوں نے اس تہوار کو کچھ ایسا مرکب تیار کیا ہے کہ بظاہر تو غم
x
صفحہعنوان
5تمہید
9ماہ محرم: اہمیت اور مسائل
14صحابہ کرام کا مقام و مرتبہ
14آیات کریمہ:
16احادیث نبویہ:
17اہل علم کے اقوال:
23تعزیہ داری کا آغاز
26تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج بریلوی علما کی نظر میں
27مولانا احمد رضا خان اور تعزیہ داری
30صدر الشریعہ مولانا امجد علی رضوی اعظمی
33مفتی جلال الدین احمد امجدی
33ایک فتویٰ مع تصدیقات علمائے اہل سنت
35مفتی جلال الدین احمد امجدی کا شکوہ:
37تعزیہ داری اور متعلقہ رسم و رواج علمائے دیوبند کی نظر میں
39مولانا ابو الحسنات عبد الحی لکھنوی
44مولانا اشرف علی تھانوی
49مولانا ظفر احمد تھانوی
52مولانا رشید احمد گنگوہی
55تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج علمائے اہل حدیث کی نظر میں
57مولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی
64مولانا ثناء اللہ امرتسری
69تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج انصاف پسند شیعی نقطۂ نظر
71نہج البلاغہ سے چند اقتباسات
72شیعی عالم ڈاکٹر موسیٰ موسوی
Flag Counter