Maktaba Wahhabi

تعزیہ داری علمائے امت کی نظر میں

مؤلف: حافظ اسعد اعظمی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ یوپی

سال شائع: 2011

قسمیں فرمائیں،ایک وہ کہ قبل فتح مکہ مشرف بہ ایمان ہوئے اور راہ خدا میں مال خرچ کیا،جہاد کیا۔دوسرے وہ کہ بعد(فتح مکہ مشرف بہ ایمان ہوئے)پھر فرمایا﴿وَکُلّاً وَعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنَی﴾دونوں فریق(فتح مکہ سے قبل اور فتح مکہ سے بعد والوں)سے اللہ تعالیٰ نے بھلائی کا وعدہ فرمایا،اور جن سے بھلائی کا وعدہ کیا ان کو فرماتا ہے:﴿۔۔۔أُوْلَئِکَ عَنْہَا مُبْعَدُونَ(101)لَا یَسْمَعُونَ حَسِیْسَہَا وَہُمْ فِیْ مَا اشْتَہَتْ أَنفُسُہُمْ خَالِدُونَ(102)لَا یَحْزُنُہُمُ الْفَزَعُ الْأَکْبَرُ وَتَتَلَقَّاہُمُ الْمَلَائِکَۃُ ہَذَا یَوْمُکُمُ الَّذِیْ کُنتُمْ تُوعَدُون﴾(سورۃالانبیاء آیت ۱۰۱ -۱۰۳) وہ جہنم سے دور رکھے گئے ہیں،اس کی بھنک تک نہ سنیں گے،اور وہ لوگ اپنی جی چاہی چیزوں میں ہمیشہ رہیں گے،قیامت کی وہ سب سے بڑی گھڑی انہیں غمگین نہ کرے گی،فرشتے ان کا استقبال کریں گے،یہ کہتے ہوئے کہ یہ ہے تمہارا وہ دن جس کا تم سے وعدہ(کیا گیا)تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ہر صحابی کی یہ شان اللہ عزوجل بتاتا ہے تو جو کسی صحابی پر طعنہ کرے اللہ واحد قہار کو جھٹلاتاہے۔اور ان کے بعض معاملات جن میں اکثر حکایات کاذبہ ہیں ارشاد الہٰی کے مقابل پیش کرنا اہل اسلام کا کام نہیں۔رب عز وجل نے اسی آیت میں اس کا منھ بھی بند فرما دیا کہ دونوں فریق صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم سے بھلائی کا وعدہ کرکے ساتھ ہی ارشاد فرمادیا:﴿وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِیْرٌ﴾اور اللہ کو خوب خبر ہے جو کچھ تم کروگے۔ بایں ہمہ میں تم سب سے بھلائی کا وعدہ فرماچکا۔اس کے بعد جو کوئی بکے اپنا سر کھائے،خود جہنم میں جائے۔علامہ شہاب الدین خفاجی نسیم الریاض شرح شفائے امام قاضی عیاض میں فرماتے ہیں:
x
صفحہعنوان
5تمہید
9ماہ محرم: اہمیت اور مسائل
14صحابہ کرام کا مقام و مرتبہ
14آیات کریمہ:
16احادیث نبویہ:
17اہل علم کے اقوال:
23تعزیہ داری کا آغاز
26تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج بریلوی علما کی نظر میں
27مولانا احمد رضا خان اور تعزیہ داری
30صدر الشریعہ مولانا امجد علی رضوی اعظمی
33مفتی جلال الدین احمد امجدی
33ایک فتویٰ مع تصدیقات علمائے اہل سنت
35مفتی جلال الدین احمد امجدی کا شکوہ:
37تعزیہ داری اور متعلقہ رسم و رواج علمائے دیوبند کی نظر میں
39مولانا ابو الحسنات عبد الحی لکھنوی
44مولانا اشرف علی تھانوی
49مولانا ظفر احمد تھانوی
52مولانا رشید احمد گنگوہی
55تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج علمائے اہل حدیث کی نظر میں
57مولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی
64مولانا ثناء اللہ امرتسری
69تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج انصاف پسند شیعی نقطۂ نظر
71نہج البلاغہ سے چند اقتباسات
72شیعی عالم ڈاکٹر موسیٰ موسوی
Flag Counter