Maktaba Wahhabi

تعزیہ داری علمائے امت کی نظر میں

مؤلف: حافظ اسعد اعظمی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ یوپی

سال شائع: 2011

عنہ،پھر حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہیں،یہ سب لوگ حق پر اور حق کے ساتھ عبادت کرنے والے تھے،ہم(اہل سنت)تمام صحابہ رسول سے محبت کرتے ہیں اور انہیں بھلائی سے ہی یاد کرتے ہیں۔ ۲۔ امام آجری فرماتے ہیں:جس نے صحابہ کو گالی دی گویارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دی،اور جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دی وہ اللہ تعالیٰ،فرشتے اور تمام انسانوں کی لعنت کا مستحق ہوا۔(الشریعۃ للآجری:۳؍۵۴۳) ۳۔ امام ابو زرعہ رازی فرماتے ہیں:جب تم کسی کو دیکھو کہ کسی صحابی کی تنقیص کر رہا ہے تو جان لو کہ وہ زندیق ہے،کیونکہ اللہ کے رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے نزدیک برحق ہیں،اور قرآن برحق ہے،اور اس قرآن وسنت کو ہم تک صحابہ ہی نے پہنچایاہے،اور یہ(صحابی کی تنقیص کرنے والے)لوگ چاہتے ہیں کہ ہمارے گواہوں(راویوں)کو مطعون کر دیں تاکہ کتاب وسنت کو باطل ٹھہرا دیں،ایسے لوگوں ہی کو مطعون کرنا بہتر ہے یہ لوگ زندیق ہیں(الکفایۃ،ص:۹۷) ۴۔ امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ صحابہ کے بارے میں امت کا عقیدہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے محبت رکھتے ہیں،ان میں سے کسی ایک سے بھی محبت میں کوئی کمی نہیں کرتے،اور نہ ان میں سے کسی ایک سے براء ت ظاہر کرتے ہیں۔اور جوان سے بغض رکھے اور ان کو خیرو حق کے ساتھ یاد نہ کرے ہم اس سے بغض رکھتے ہیں،ہم ان کا ذکر محض خیر کے ساتھ کرتے ہیں۔ان کی محبت دین،ایمان اور احسان ہے اور ان سے عداوت کفر اور نفاق ہے۔(عقیدہ طحاویہ،ص:۵۳۔۵۴)
x
صفحہعنوان
5تمہید
9ماہ محرم: اہمیت اور مسائل
14صحابہ کرام کا مقام و مرتبہ
14آیات کریمہ:
16احادیث نبویہ:
17اہل علم کے اقوال:
23تعزیہ داری کا آغاز
26تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج بریلوی علما کی نظر میں
27مولانا احمد رضا خان اور تعزیہ داری
30صدر الشریعہ مولانا امجد علی رضوی اعظمی
33مفتی جلال الدین احمد امجدی
33ایک فتویٰ مع تصدیقات علمائے اہل سنت
35مفتی جلال الدین احمد امجدی کا شکوہ:
37تعزیہ داری اور متعلقہ رسم و رواج علمائے دیوبند کی نظر میں
39مولانا ابو الحسنات عبد الحی لکھنوی
44مولانا اشرف علی تھانوی
49مولانا ظفر احمد تھانوی
52مولانا رشید احمد گنگوہی
55تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج علمائے اہل حدیث کی نظر میں
57مولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی
64مولانا ثناء اللہ امرتسری
69تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج انصاف پسند شیعی نقطۂ نظر
71نہج البلاغہ سے چند اقتباسات
72شیعی عالم ڈاکٹر موسیٰ موسوی
Flag Counter