Maktaba Wahhabi

تعزیہ داری علمائے امت کی نظر میں

مؤلف: حافظ اسعد اعظمی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ یوپی

سال شائع: 2011

فِیْ الْإِنجِیْلِ کَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَہُ فَآزَرَہُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَی عَلَی سُوقِہِ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِہِمُ الْکُفَّارَ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْہُم مَّغْفِرَۃً وَأَجْراً عَظِیْماً﴾ (الفتح:۲۹) ’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں کافروں پر سخت ہیں آپس میں رحمدل ہیں،توانہیں دیکھے گا کہ رکوع اور سجدے کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل اور رضامندی کی جستجو میں ہیں،ان کا نشان ان کے چہروں پر سجدوں کے اثر سے ہے،ان کی یہی مثال تورات میں ہے،اور ان کی مثال انجیل میں ہے مثل اس کھیتی کے جس نے اپنا پٹھانکالا،پھر اسے مضبوط کیا اور وہ موٹا ہوگیا پھر اپنے تنے پر سیدھا کھڑا ہوگیا اور کسانوں کو خوش کرنے لگا تاکہ ان کی وجہ سے کافروں کو چڑائے،ان ایمان والوں اور نیک اعمال والوں سے اللہ نے بخشش کا اور بہت بڑے ثواب کا وعدہ کیا ہے۔‘‘ امام مالک سے مروی ایک روایت کے مطابق وہ اس آیت سے استنباط کرتے ہیں کہ جو لوگ صحابہ سے بغض رکھتے ہیں وہ کافر ہیں،کیونکہ وہ صحابہ سے دشمنی رکھتے ہیں اور جو صحابہ سے دشمنی رکھے وہ اس آیت کے اعتبار سے(لِیَغِیْظَ بِہِمُ الْکُفَّارَ)کافر ہے۔اہل علم کی ایک جماعت بھی امام مالک کی تائید کرتی ہے۔(تفسیر ابن کثیر:۴؍۲۰۴) ۳- قولہ تعالی:﴿وَالسَّابِقُونَ الأَوَّلُونَ مِنَ الْمُہَاجِرِیْنَ وَالأَنصَارِ وَالَّذِیْنَ اتَّبَعُوہُم بِإِحْسَانٍ رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْہُمْ وَرَضُواْ عَنْہُ وَأَعَدَّ لَہُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِیْ تَحْتَہَا الأَنْہَارُ خَالِدِیْنَ فِیْہَا أَبَداً ذَلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمٰ﴾(التوبۃ ۱۰۰) ’’ اور جومہاجرین اور انصار سابق اور مقدم ہیں اور جتنے لوگ اخلاص کے
x
صفحہعنوان
5تمہید
9ماہ محرم: اہمیت اور مسائل
14صحابہ کرام کا مقام و مرتبہ
14آیات کریمہ:
16احادیث نبویہ:
17اہل علم کے اقوال:
23تعزیہ داری کا آغاز
26تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج بریلوی علما کی نظر میں
27مولانا احمد رضا خان اور تعزیہ داری
30صدر الشریعہ مولانا امجد علی رضوی اعظمی
33مفتی جلال الدین احمد امجدی
33ایک فتویٰ مع تصدیقات علمائے اہل سنت
35مفتی جلال الدین احمد امجدی کا شکوہ:
37تعزیہ داری اور متعلقہ رسم و رواج علمائے دیوبند کی نظر میں
39مولانا ابو الحسنات عبد الحی لکھنوی
44مولانا اشرف علی تھانوی
49مولانا ظفر احمد تھانوی
52مولانا رشید احمد گنگوہی
55تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج علمائے اہل حدیث کی نظر میں
57مولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی
64مولانا ثناء اللہ امرتسری
69تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج انصاف پسند شیعی نقطۂ نظر
71نہج البلاغہ سے چند اقتباسات
72شیعی عالم ڈاکٹر موسیٰ موسوی
Flag Counter