Maktaba Wahhabi

تعزیہ داری علمائے امت کی نظر میں

مؤلف: حافظ اسعد اعظمی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ یوپی

سال شائع: 2011

بسم اللّٰه الرحمن الرحیم تمہید بر صغیر ہند اور بعض دیگر ممالک میں بہت سارے مسلمان جس طرح محرم کا مہینہ اور خاص طور پر اس کی ابتداکے دس دن گزارتے ہیں اس کو دیکھ کر ہر انصاف پسند اور حقیقت کا متلاشی شخص حیرت و استعجاب میں مبتلا ہوجاتا ہے،بالخصوص جب وہ دیکھتا ہے کہ یہ تمام اعمال اسلام کے نام پر انجام دیے جاتے ہیں۔کیونکہ اسلام کے اصول و مبادیات سے معمولی بھی واقفیت رکھنے والا شخص اچھی طرح سمجھتا ہے کہ یہ بڑا ہی سادگی پسند،باوقار اور شائستہ دین ہے،جو اس قسم کے شور و شغب،حرب و ضرب،چیخ و پکار اور شرک و بدعات پر مشتمل ڈھیر ساری رسومات کو کیسے انگیز کر سکتا ہے۔ آج ان ہی رسومات کو لے کر ہر سال اس محترم مہینہ میں جگہ جگہ مسلمان آزمائش میں پڑے رہتے ہیں،امن و امان کے ہر آن بگڑنے کا خدشہ رہتا ہے اور بعض بعض جگہ فی الواقع معاملہ خراب بھی ہو جاتا ہے،جانی ومالی نقصان مسلمانوں ہی کا زیادہ ہوتا ہے۔ان ایام میں انتظامیہ امن وامان کے مسائل کو لے کر الگ پریشان رہتی ہے۔غیر مسلم ان تمام رسوم و خرافات کو مسلمانوں کے تیوہار یا مذہبی شعار سمجھتے ہیں،ان موقعوں پر تعزیہ داری اور دیگر لا یعنی کاموں میں کروڑوں روپئے صرف ہو جاتے ہیں،اس کے بعد یہ تعزیے دریا بردکر دیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے کا سب سے تعجب خیز،الم انگیز اور حیرتناک پہلویہ ہے کہ سنی مسلمانوں کے ہر مکتب فکر کے علماء ان تمام اعمال و خرافات کی حرمت پر متفق ہیں اور اس سلسلے میں ان کے درمیان کسی طرح کا اختلاف نہیں۔اہل حدیث،دیوبندی اوربریلوی تینوں مسلک
x
صفحہعنوان
5تمہید
9ماہ محرم: اہمیت اور مسائل
14صحابہ کرام کا مقام و مرتبہ
14آیات کریمہ:
16احادیث نبویہ:
17اہل علم کے اقوال:
23تعزیہ داری کا آغاز
26تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج بریلوی علما کی نظر میں
27مولانا احمد رضا خان اور تعزیہ داری
30صدر الشریعہ مولانا امجد علی رضوی اعظمی
33مفتی جلال الدین احمد امجدی
33ایک فتویٰ مع تصدیقات علمائے اہل سنت
35مفتی جلال الدین احمد امجدی کا شکوہ:
37تعزیہ داری اور متعلقہ رسم و رواج علمائے دیوبند کی نظر میں
39مولانا ابو الحسنات عبد الحی لکھنوی
44مولانا اشرف علی تھانوی
49مولانا ظفر احمد تھانوی
52مولانا رشید احمد گنگوہی
55تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج علمائے اہل حدیث کی نظر میں
57مولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی
64مولانا ثناء اللہ امرتسری
69تعزیہ داری اور متعلقہ رسم ورواج انصاف پسند شیعی نقطۂ نظر
71نہج البلاغہ سے چند اقتباسات
72شیعی عالم ڈاکٹر موسیٰ موسوی
Flag Counter