Maktaba Wahhabi

تین طلاق اور ان کا شرعی حل

مؤلف: مولانا عبد الرحمٰن کیلانی

ناشر: مکتبۃ السلام، لاہور

آخر میں آپ نے وہی بات کہہ دی جو ہم کہتے ہیں صبح کا بھولا اگر شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا ہوا نہیں کہتے! تطلیق ثلاثہ سے متعلق چار گروہ: تطلیق ثلاثہ پر اجماع کی حقیقت کا اندازہ تو صرف اس ایک بات سے ہی ہو جاتا ہے کہ تطلیق ثلاثہ کے وقوع کے بارے میں مندرجہ ذیل چار قسم کے گروہ پائے جاتے ہیں: (۱) پہلا گروہ وہ ہے جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فیصلہ کو وقتی اور تعزیری سمجھتا ہے اور سنت نبوی کو ہر زمانہ کے لیے معمول جانتا ہے۔ اس کے نزدیک ایک مجلس کی تین طلاق ایک ہی شمار ہوتی ہے۔ اس گروہ میں ظاہری ‘ اہل حدیث اور شیعہ شامل ہیں۔ نیز ائمہ اربعہ رحمۃ اللہ علیہ کے مقلدین میں سے بعض وسیع الظرف علماء بھی اس گروہ میں شامل ہیں اور بعض ’’اشد ضرورت کے تحت‘‘ اس کے قائل ہیں۔ (۲) دوسرا گروہ وہ مقلد حضرات کا ہے۔ یہ گروہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فیصلہ کو تعزیری یا وقتی تسلیم نہیں کرتا‘ بلکہ اسے مشروع اور دائمی سمجھتا ہے۔ اس گروہ میں اکثریت مقلدین کی ہے، پھر مقلدین میں سے بھی کچھ بالغ نظر علماء اس مسلک سے اختلاف رکھتے ہیں۔ (۳) تیسرا گروہ وہ ہے جو دوسری انتہا کو چلا گیا ہے۔ ان کے نزدیک ایک مجلس میں ایک طلاق تو جائز ہے‘ لیکن اگر دو یا تین یا زیادہ دی جائیں تو ایک بھی واقع نہیں ہوتی۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک وقت میں ایک سے زیادہ طلاق دینا کار معصیت اور خلاف سنت یعنی بدعت ہے جس کے متعلق ارشاد ہے کہ: مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِنَا هٰذَا مَا لَیْسَ مِنْهُ فَهُوَرَدٌّ جس نے ہمارے اس دین میں کوئی نئی بات پیدا کی ‘ جو اس میں نہ تھی‘ تو وہ بات مردود ہے۔ تو اس لحاظ سے ایسی بدعی طلاقیں سب مردود ہیں‘ لغوہیں‘ باطل ہیں۔ لہٰذا ایک طلاق بھی نہ ہوگی۔ اس گروہ میں شیعہ حضرات میں سے کچھ لوگ شامل ہیں۔ حجاج بن ارطاۃ اور
x
صفحہعنوان
20عرض مؤلف
23تطلیق ثلاثہ
23(۱) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا فیصلہ سیاسی تھا یا شرعی؟
23حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اس فیصلہ پر پیر کرم شاہ صاحب کا تبصرہ:
24حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اس فیصلہ کو سیاسی قرار دینے والے دیگر حضرات:
27فیصلہ کی شرعی حیثیت کی تعیین میں اختلافات:
31قرآنی آیت سے قاری عبدالحفیظ کا استدلال
31’’فائے تعقیب‘‘ اور ’’ثم‘‘ کی بحث:
33طلاق کی مختلف شکلیں اور ان کے احکام:
34عدت کے مسائل واحکام:
35عدت کا مقصد:
35کوئی عورت عدت کے اندر نکاح کرے تو وہ نکاح باطل ہوگا:
35خاوند کا حق رجوع:
38احناف کے ہاں طلاق کی اقسام:
40امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے ہاں طلاق کی اقسام:
40امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ :
40امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ :
41قاری صاحب کے نزدیک طلاق کی صورت:
41یک بارگی تین طلاق کی کراہت و حرمت کے قرآنی دلائل:
41(پہلی دلیل ) طلاقوں کے درمیان وقفہ :
42(دوسری دلیل) آیت مذکورہ کا شان نزول:
43تیسری دلیل :
44چوتھی دلیل:
44پانچویں دلیل:
45چھٹی دلیل:
48(پہلا اعتراض ) یہ حدیث منسوخ ہے:
48(دوسرا اعتراض) یہ حکم غیر مدخولہ کا ہے:
49(تیسرا اعتراض) اس حدیث میں کوئی حکم نہیں بلکہ یہ محض اطلاع ہے
49(چوتھا اعتراض) تین طلاقیں کہنے سے مراد محض ایک کی تاکید تھی:
50(پانچواں اعتراض) یہ حدیث غیر مشہور ہے:
51(ساتواں اعتراض) راوی کا فتویٰ روایت کے خلاف ہے:
53(دسواں اعتراض) ’’اجماع امت؟‘‘:
53حدیث رکانہ (مسند احمد) اور اس پر اعتراضات:
54پہلا اعتراض:
55تیسرا اعتراض:
55چوتھا اعتراض:
56پہلی حدیث : لعان کے بعد کی طلاقیں:
57امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ:
58دیکھئے میاں بیوی کے درمیان جدائی کی پانچ اقسام ہیں:
59لعان‘ جدائی کی شدید تر قسم:
60مجوزین تطلیق ثلاثہ کے مزید دلائل:
60تیسری حدیث:
61چوتھی حدیث رفاعہ قرظی کا قصہ:
62پانچویں حدیث: حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہ کا طلاق دینا:
63چھٹی حدیث: میری موجودگی میں کتاب اﷲ سے مذاق؟
65ساتویں حدیث ‘عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے دادا کا قصہ:
67صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمین کے فتوے:
68حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی حمایت میں فتوے:
70حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اللہ عنہ کے فتوے:
71حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فتویٰ:
72حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا فتویٰ:
72تطلیقات ثلاثہ پر اجماع کا دعویٰ:
73اجماع یا اختلاف؟
74اجماع کے معنی:
76تطلیق ثلاثہ سے متعلق چار گروہ:
78(۱) حضرت عمر رضی اللہ عنہ :
79(۳) امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ :
80(۴) امام فخر الدین رازی شافعی اشعری رحمۃ اللہ علیہ (م۶۰۶ھ):
80(۵) امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ (م۷۲۸ھ):
82(۸) علامہ بدر الدین عینی رحمۃ اللہ علیہ (م۷۵۵ھ):
82(۹) امام طحطاوی رحمۃ اللہ علیہ :
83(۱۰) امام شوکانی رحمۃ اللہ علیہ (م۱۲۵۵ھ):
84(۱۱) عبدالحی لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ (فرنگی محلی م۱۳۰۲ھ):
84(۱۲) نواب صدیق حسن خان رحمۃ اللہ علیہ (م۱۳۰۷ھ) :
84(۱۳) شبلی نعمانی رحمۃ اللہ علیہ (م۱۳۲۲ھ):
85فیصلہ فاروقی سے اختلاف رکھنے والوں کا اجمالی ذکر:
88سنت اور جائز کا مسئلہ
89مسلک کی حمایت:
91تقلید کی برکات:
92طلاق یا بندوق کی گولی؟
92تواصوا بالتقلید:
93کچھ آپس کی باتیں
93(۱) اختلاف کا اعتراف:
94(۲) طلاقوں کے درمیان وقفہ:
95دوسرے مسلک پر عمل:
98اختلاف ختم نہ ہونے کی وجہ محض تقلید ہے:
100ایک مجلس میں تین طلاق دینے والے کو سزا:
102سزا کا مستوجب کون؟
103سزا کیا ہو؟
105حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ندامت؟
105تطلیق ثلاثہ کے سلسلہ میں ایک سوال اور اس کا جواب:
Flag Counter