Maktaba Wahhabi

8 - 35
شاہِ حرم، حکمرانِ عرب، فرمانروائے عالم، شاہِ کونین، عالَمِ قدس سے عالَم ِامکان میں تشریف فرمائے عزّت واجلال ہُوئے۔ [1] اور یہ تحقیق ہم آگے چل کر پیش کر رہے ہیں کہ ہئیت دانوں، موّرخوں اور سیرت نگاروں نے صحیح ترین تاریخِ ولادت ۹ /ربیع الاوّل ۱ ؁ عام الفیل [2] ۲۰/ اپریل۵۷۱ ؁ء بروز پِیر کو ہی صحیح قرار دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے بعد سیّدہ آمنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا عبدالمطلب کو پیغامِ مسّرت بھیجا۔ وہ خوشی خوشی گھر آئے۔اپنے عُنفوانِ شباب میں داغِ مفارقت دے جانے والے بیٹے کی نشانی کو گود میں لیا اور خانہ کعبہ میں لے گئے۔وہاں دُعا ء مانگی اور واپس لائے۔ اور دادانے ہی اپنے اس دُرِّیتیم کا نام محمّد رکھا۔ اور سیرت ابن ہشام( ۱/ ۱۵۹۔۱۶۰) میں لکھا ہے کہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے ساتویں دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسبِ دستوُر ختنہ کیا۔اور ساتویں دن ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بھی رکھّا۔ [3] اور یہ بات جو عام مشہوُر ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مختُون پیدا ہُوئے تھے،اس کے بارے میں علامہ ابن قیّم رحمہ اﷲ نے لکھا ہے کہ:
Flag Counter