Maktaba Wahhabi

9 - 35
وہ حدیث صحیح نہیں بلکہ ابن الجوزی نے اسے موضوعات(من گھڑت روایات)میں بیان کیا ہے۔اس سِلسلے میں کوئی بھی حدیث صحیح ثابت نہیں۔اور یہ کوئی خاصۂ رسُول بھی نہیں، کیونکہ کتنے ہی اورلوگ بھی مختون پیدا ہوچکے ہیں۔ [1] ایسے ہی اور بھی بہُت سے امُورمثلاً حملِ آمنہ،شبِ ولادتِ رسُول صلی اللہ علیہ وسلم میں ارہاصات وخوارق کتب ِتاریخ وسیرت میں بیان کئے گئے ہیں ۔جن میں سے کچھ غلو کا نتیجہ ہیں تو کچھ روا ۃ کے تساہلِ قبول کا۔کچھ روایات ضعیف ہیں اور کئی موضُوع ہیں۔ اسی لئے ہم نے اِن سے صَرفِ نظر کررہے ہیں۔ کیونکہ جب صحاح وحسان میں کفایت ہے تو ضعاف و موضوعات کی کیا حاجت؟
Flag Counter