Maktaba Wahhabi

چند بدعات اور ان کا تعارف

مؤلف: علامہ سعید بن عزیز یوسف زئی

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2008

شادی بیاہ سے متعلق بدعات رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ((اَلنِّکَاحُ سُنَّتِیْ فَمَنْ لَّمْ یَعْمَلْ بِسُنَّتِیْ فَلَیْسَ مِنِّیْ)) [1] ’’نکاح کرنا میری سنت ہے۔ پس جو کوئی میری سنت پر عمل نہ کرے گا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘ معلوم ہوا کہ نکاح صرف دنیاوی رسم نہیں بلکہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کی بناء پر عین عبادت ہے اور عبادات کے تقاضے یہ ہیں کہ انہیں اسوہ ٔرسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ادا کیا جائے۔ آج بہت سے ایسے امور شادی بیا ہ کی رسموں میں داخل ہیں، جنہیں لوگ سنت سمجھتے ہیں حالانکہ یہ امور بدعت ہیں ۔ مثلاََ ساڑھے بتیس روپئے کا مہر جو کہ شرعِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کہلاتا ہے، اسی طرح جہیز کی رسم، دلہن والوں کا لوگوں کو دعوت کھلانا ، شادی کی رسموں میں فضول خرچی کرنا، گانے بجانے کا اہتمام کرنا، چوتھی اور چالے کی دعوتیں کرنا وغیرہ۔میں اگلی سطور میں ان بدعات کا مکمل تعارف اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے موازنے کے ساتھ درج کرتا ہوں ۔اﷲہمیں بدعات ترک کرنے اورسنتوں کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ (۱۸) شرع محمدی مہر: یہ بات عوام میں اس قدر مشہور ہے کہ نہ صرف جاہل بلکہ پڑھے لکھے لوگ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنے بھی نکاح فرمائے سب میں اپنی ازواج مطہرات کا مہر ساڑھے بتیس روپئے مقرر فرمایا، لہٰذا ہمیں بھی اتنا ہی مہر رکھنا چاہیئے ۔ عوام کو جاننا چاہیئے کہ یہ سب عورتوں کے حقوق سلب کرنے والوں کے ڈھکوسلے اور بدعتی کام ہیں کہ ان ناجائز
x
صفحہعنوان
7تقدیم
11عرضِ مؤلِّف
12پیش لفظ
16تمہید
19بدعات اور ان کا تعارف
19(۱) تقلیدشخصی:
22(۲) عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم : <mfnote>
24مجالس میلاد کی ایجاد کی تاریخ:
27(۳) آخری بدھ (چہار شنبہ):
29(۴) شب معراج <mfnote>
31(۵) شب براء ت:
33(۶) کونڈ ے:
35(۷) رسوماتِ محرّم: <mfnote>
39مرگ ومقابر سے متعلقہ بدعات
39(۸) گیارھویں :
40(۹) مزارات پر عرس اور میلے:
44(۱۰) قرآن خوانی:
47(۱۱)قُل ،تیجا، ساتا، دسواں،چالیسواں یا چہلم، عرس و برسی اور مردوں سے متعلق د یگر بدعات: <mfnote>
49(۱۲) نمازِ وحشت:
49(۱۳) عہد نامہ:
50(۱۴) ۴۱ بار سورۂ بقرہ پڑھنا:
50(۱۵) قبر پر آذان کہنا:
51(۱۶) عرفہ:
51(۱۷) تبارک کی روٹیاں :
52شادی بیاہ سے متعلق بدعات
52(۱۸) شرع محمدی مہر:
54(۱۹) جہیز:
56(۲۰) چوتھی کھیلنا:
56(۲۱) چالے کی دعوتیں :
57(۲۲) سہراباندھنا:
58(۲۳) نوبیاہتاعورت کا محر م اور شعبان کا چاند میکہ میں د یکھنا:
58(۲۴) بی بی کی فاتحہ:
59(۲۵) بی بی کی کہانی ماننا :
59(۲۶) بی بی کی صحنک:
60(۲۷) بارہ اماموں کے پیالے:
60(۲۸) امام ضامن باندھنا:
61(۲۹) منت کی بالی اور کڑ ے وغیرہ پہننا:
62(۳۰) بڑ ے پیر صاحب کی ہنسلی پہنانا:
63(۳۱) سہاگنیں کھلانا:
64(۳۲) محافلِ میلاد:
65(۳۳) صلوٰۃ و سلام:
66(۳۴) شرکیہ نعتیں :
67(۳۵) خود ساختہ درود پڑھنا (مقدّس، تاج،لکھی، ہزارہ وغیرہ):
69(۳۶) انگوٹھے چومنا اور آنکھوں پر لگانا:
71(۳۷) خود ساختہ دعائیں (گنج العرش ، دعاء نور وغیرہ)
72(۳۸) خود ساختہ وظائف:
74(۳۹) مسنون دعاؤں میں اضافے:
76(۴۰) نماز، روز ے اور وضو کی نیت زبان سے کرنا: <mfnote> 
78(۴۱) ندائے غیر اﷲ:
79(۴۲) ہر ے اور کتھئی رنگ کا صافہ باندھنا:
80(۴۳) سلسلہ ہائے طریقت:
82(۴۴) قوّالیاں : <mfnote>
85(۴۵) تعویز گنڈ ے:
86(۴۶) ختمِ قرآن مجید:
86(۴۷) ختمِ آیتِ کریمہ:
87(۴۸) ختمِ یٰسین شریف:
88(۴۹) ختمِ خواجگان:
88(۵۰) بسم اﷲکرنا:
89(۵۱) آمین:
90(۵۲) روزہ کشائی:
91(۵۳) حج مبارک:
92(۵۴) مساجد پر چراغاں کرنا: <mfnote>
94(۵۵) قبور و مزارات پر گنبد بنانا: <mfnote>
95(۵۶) مزارات کو غسل دینا:
97(۵۷) مزارات پر چراغاں کرنا:
98(۵۸) قبروں پر پھول چڑھانا:
99(۵۹) قبر پر اگربتی جلانا:
100(۶۰) بزرگوں کے ختم:
101(۶۱) موتیوں پر تسبیح پڑھنا:
103(۶۲) نمازِ مکتوبہ کے بعد اجتماعی دعا:
103(۶۳) خانقاہیں تعمیر کرنا:
104(۶۴)مساجد،مدارس اور گھروں میں مُردوں کی تدفین: <mfnote>
106(۶۵) وضو میں گردن کا مسح:
106((مَنْ تَوَضَأَ نَحْوَ وُضُوْئِیْ ہَذَاثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ لَا یُحَدِّثُ فِیْھِمَا نَفْسَہٗ غَفَرَاﷲُ لَہٗ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ)) <mfnote>
107(۶۶) وضو کے دوران کلمۂ شہادت پڑھنا:
108(۶۷) مساجد میں مینا کاری اور آرائش کرنا: <mfnote>
108(۶۸) مساجد پر یا اﷲاور یا محمد ﷺ وغیرہ لکھنا:
109(۶۹) مساجد اور مکانوں پر آیاتِ قرآنی کندہ کروانا:
110(۷۰) گھروں اور دکانوں پر آیات اور تصاویرِ مزارات کے طغر ے لگانا:
111(۷۱) اجرت پر قرآن پڑھنا اور پڑھوانا (قرآن خوانی):
112(۷۲) قبر پر قرآن مجید پڑھنا اورپڑھوانا:
113(۷۳) غیرُاﷲکے لیئے قیامِ تعظیمی کرنا:
113(۷۴) نمازِ عید سے قبل تقریرکرنا:
114(۷۵) معانقۂ عید:
115(۷۶) دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنا:
116(۷۷) جمعہ کے تین خطبے دینا: <mfnote>
117(۷۸)خطبہ جمعہ سے قبل برائے ادائیگی سنّت و قفہ کرنا:
118(۷۹) بعد نماز جمعہ ظہراحتیاطی پڑھنا:
118(۸۰) نفل نمازیں بیٹھ کر پڑھنا:
119(۸۱) مرد و زن کا جدا جدا طریقے سے نماز پڑھنا: <mfnote>
119(۸۲) نماز پڑھ کر امام کا شمال کی طرف منہ کر کے بیٹھنا:
120(۸۳) نمازِ غوثیہ:
121(۸۴) نمازِ رغائب: <mfnote>
122(۸۵) نماز پڑھ کر ہتھیلیاں آسمان کی طرف کر کے سجدہ کرنا:
122(۸۶) عقیق کی انگوٹھی پہننا:
123(۸۷) نَوَیْتُ سُنَّۃَ الْاِعْتِکَافِ کہنا:
124(۸۸) قبرستان میں مساجد بنانا:
125(۸۹) مُرد ے سے معافی مانگنا اور کہا سنا معاف کرنا:
125(۹۰)سوگ میں کا لے کپڑ ے پہننا اور کا لی پٹیاں باند ھنا:
Flag Counter