’’سب سے افضل ذکر لا الہ الا اللّٰه ہے۔‘‘
٭حضرت عبد اللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:(إِنَّ شَرَائِعَ الْإِسْلاَمِ قَدْ کَثُرَتْ عَلَیَّ،فَأَخْبِرْنِیْ بِشَیْئٍ أَتَشَبَّثُ بِہٖ )
’’شریعت کے احکامات(میری کمزوری کی وجہ سے ) مجھ پر غالب آ چکے ہیں ،لہذا آپ مجھے کوئی(آسان سا ) کام بتا دیں جس پر میں (فرائض کے بعد ) ہمیشہ عمل کرتا رہوں۔‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(لاَ یَزَالُ لِسَانُکَ رَطْبًا بِذِکْرِ اللّٰہِ )
’’ تمہاری زبان ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے ذکر کے ساتھ تر رہے۔‘‘[الترمذی:۳۳۷۵۔وصححہ الألبانی ]
٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’کیا تم میں سے کوئی شخص ہر دن ایک ہزار نیکیاں کمانے سے عاجز ہے؟‘‘
جو لوگ آپ کے ساتھ بیٹھے تھے ان میں سے ایک نے کہا:ہم میں سے کوئی شخص ایک ہزار نیکیاں کیسے کما سکتا ہے؟تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’وہ سو مرتبہ سبحان اللّٰه کہے تو اس کیلئے ایک ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں یا اس کے ایک ہزار گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں۔‘‘[رواہ مسلم ]
(۱۰) ترس کھانے کی فضیلت
٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’ترس کھانے والوں پر رحمن بھی ترس کھاتا
|