تمہید
بہت بڑی خوشخبریاں
٭ اللہ تعالی فرماتے ہیں:﴿وَبَشِّرِ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْأَنْہَارُ کُلَّمَا رُزِقُوْا مِنْہَا مِنْ ثَمَرَۃٍ رِّزْقًا قَالُوْا ہٰذَا الَّذِیْ رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَأُوتُوْا بِہٖ مُتَشَابِہًا وَّلَہُمْ فِیْہَا أَزْوَاجٌ مُّطَہَّرَۃٌ وَّہُمْ فِیْہَا خَالِدُوْنَ﴾[البقرۃ:۲۵ ]
’’اور ایمان و الوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ان جنتوں کی خوشخبریاں دیجئے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔جب کبھی انھیں پھلوں کا رزق دیا جائے گا اور ان کے پاس ہم شکل(پھل ) لائے جائیں گے تو کہیں گے:یہ وہی ہے جوہمیں اس سے پہلے دیا گیا تھا۔ان کیلئے پاکیزہ بیویاں ہیں اور وہ ان جنتوں میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔‘‘
٭ اسی طرح ارشاد باری تعالی ہے:
﴿وَعَدَ اللّٰہُ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِیْ مِن تَحْتِہَا الأَنْہَارُ خَالِدِیْنَ فِیْہَا وَمَسَاکِنَ طَیِّبَۃً فِیْ جَنَّاتِ عَدْنٍ وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ أَکْبَرُ ذَلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴾[التوبۃ:۷۲]
’’اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے جنتوں کا وعدہ کیا ہے جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی۔وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔اور ہمیشہ رہنے والے باغات میں عمدہ مکانوں کا وعدہ بھی کیا ہے۔اور اللہ کی خوشنودی سب سے بڑھ کر ہوگی۔یہی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔‘‘
|