Maktaba Wahhabi

81 - 114
اور میری شفاعت سب سے پہلے قبول کی جائے گی مجھے اس پر بھی کوئی فخر نہیں۔[1] (۳) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام ،توقیر وتکریم کرنا: ارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿ لِتُؤْمِنُوا بِاللّٰهِ وَرَسُولِهِ وَتُعَزِّرُوهُ وَتُوَقِّرُوهُ وَتُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا ﴾ (الفتح:۹) ’’تاکہ تم اللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرایمان لاؤ اورتم اس کی مددکرواوراس کاادب کرواورتم صبح اورشام اس (اللہ)کی پاکی بیان کرو۔‘‘ (۴) پوری کائنات سے بڑھ کرآپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتاجب تک وہ اپنے والدین اوراولادسے بڑھ کر مجھ سے محبت نہ کرے۔[2] (۵) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنا اور نافرمانی سے بچنا: سیدنا ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَن أَطَاعَنِی فَقَد أَطَاعَ اللّٰہَ وَمَن عَصَانِی فَقَد عَصَی اللّٰہَ)) [3] جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی اورجس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔ سوال:… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کے تین فوائد بیان کریں۔ جواب:… دس نیکیاں ،دس گناہوں کی معافی اور دس درجات کی بلندی اور رحمتوں کا حصول: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَن صَلّٰی عَلَیکَ مِن أُمَّتِکَ صَلَاۃً کَتَبَ اللّٰہُ لَہٗ بِہَا عَشْرَ
Flag Counter