Maktaba Wahhabi

پیغام مسلم

مؤلف: قاری صہیب امیر محمدی

113
اظہار کی مثال:… الھمزہ (ء) لام ال کے بعد: الْأَرْضُ ادغام کی مثال:… الطاء (ط) لام ال کے بعد: وَالطَّارِق مد کابیان سوال:… محل مد اور سبب ِ مد کون سے ہیں ؟ جواب:… محل مد تین ہیں: الف ، واؤ ، یا جب کہ مدہ ہوں ۔ واؤ یاء لین ہوں۔اور سبب مدبھی تین ہیں:ہمزہ ، سکون ، تشدید سوال:… مد کی اقسام اور تعریفات بیان کریں؟ جواب:… مد کی دو قسمیں ہیں: (1) مد اصلی (2) مد فرعی مد اصلی: جو اپنی اصل مقدار کے مطابق پڑھی جائے۔جیسے: ’’قَالُوْا، قِیْلَ‘‘ مد فرعی: جو کسی سبب کی وجہ سے اپنی اصل مقدار سے زیادہ کھینچی جائے ۔ جیسے: ’’ جَائَ‘‘ وغیرہ۔ سوال:… سبب مد ہمزہ کی صورت میں مدود کی وضاحت کریں؟ جواب:… 1 -مد متصل: حرف مدہ کے بعد ہمزہ اسی کلمہ میں ہو ۔ جیسے: ’’جَآئَ ، جِائَ ، سُوْئٍ‘‘ اس کومد واجب بھی کہتے ہیں۔اس کی مقدار توسط ہے ۔ رضی اللہ عنہ -مد منفصل: حرف مدہ کے بعد ہمزہ دوسرے کلمہ میں ہو ۔ جیسے ’’قَالُوْااٰمَنَّا ‘‘ اس کو مد جائز بھی کہتے ہیں۔ اس کی مقدار بھی توسط ہے ۔ سوال:… سبب مد سکون عارضی کی صورت میں مدود کی وضاحت کریں؟ جواب:… 1 مد عارض وقفی: کلمہ قرآنی میں حرف مدہ کے بعد سکون عارضی ہو- جیسے: ’’ الرَّحِیْمْ‘‘ اس کی مقدار: طول ، توسط ، قصر ہوگی۔ لیکن (طول اولیٰ ہے) 2 مد عارض لین: کلمہ قرآنی میں حرف لین کے بعد سکون عارضی ہو- جیسے: ﴿الصَّیْفْ، خَوْفْ﴾ اس کی مقدار: قصر، توسط، طول ہوگی ۔ لیکن (قصر اولیٰ ہے )
x
صفحہعنوان
95اصول مخارج
95حروف کے مخارج
96دانتوں کا بیان
99غنہ کا باب
99غنہ کے مراتب
100صفات حروف کا بیان
103صفات غیر متضادہ
105قوت اور ضعف کے اعتبار سے حروف کی اقسام
105صفات عارضہ
106لفظ اللہ کے قواعد
106راء کے قواعد
108نون ساکن وتنوین کے احکام
110میم ساکن کے احکام
113مد کابیان
114ہائے ضمیرکا بیان
115اجتماع ساکنین کا بیان
116ہمزہ کے احکام
117وقف کا بیان
Flag Counter