Maktaba Wahhabi

93 - 234
اِتَّقِ اللّٰه یَا مُحَمَّدُ صلی اللّٰه علیہ وسلم اے محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اللہ سے ڈرو! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فَمَنْ یُّطِعِ اللّٰه اِنْ عَصَیْتُہٗ أَیَا مَنِنِیْ اَھْلُ الْاَرْضِ وَلَا تَأْمَنُوْنِیْ اگر میں اللہ کی نافرمانی کرتا ہوں تو پھر کون اس کی اطاعت کر تا ہے؟ کیا سارے اہل زمین مجھے امین سمجھیں اور تم مجھے امین نہ سمجھو۔ راوی کہتا ہے یہ آدمی اتنا کہہ کر چلتا ہو گیا، اس وقت قوم میں سے ایک شخص کھڑا ہو گیا کہ اسے قتل کر دے، صحابہ ث کہتے ہیں یہ آدمی خالد بن ولید رضی اللہ عنہ تھے، غیرتِ اسلامی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی وجہ سے اٹھے او رنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اُسے قتل کرنے کی اجازت مانگی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اَنَّ مَنْ ضَئْضَئ ھٰذَا قَوْمًا یَقْرَؤُنَ الْقُرْاٰنَ اَنْ لَا یُجَاوِزَ حُنَاجِرَھُمْ فَیَقْتُلْوْنَ اَھْلَ الْاِسْلَامِ وَ یَدْعُوْنَ اَھْلَ الْاَوْثَانِ یَمْزُوْنُ مِنَ الْاِسْلَامِ کَمَا یَمُرُّ السَّھْمُ مِنْ رَمْیِہِ لَئِنْ اَدْرَکْتُھُمْ لَاَقْتُلَنَّھُمْ قَتْلَ عَادٍ اس کی نسل میں سے ایک قوم ہوگی جو قرآن پڑھے گی لیکن اُن کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، مسلمانوں سے جنگ کریں گے اور بت پرستوں کو دعوت دیں گے، اسلام سے وہ اس طرح نکل بھاگیں گے جس طرح کمان سے تیر نکل بھاگتا ہے۔ اگر میں انہیں پاؤں گا تو انہیں اسی طرح قتل کروں گا جس طرح قوم عاد قتل ہوئی تھی۔ سیدنارافع بن خدیج رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو سفیا ن بن حرب، صفوان بن امیہ ،اور اقرع بن حابس ث کو سو سو اونٹ دیئے، اور عباس بن مرداس رضی اللہ عنہ کو کچھ کم دیئے تھے، عباس بن مرداس نے یہ اشعار پڑھے: اَتَجْعَلُ نَہْبِیْ وَنَہْبِ الَعُبَ یْدِ بَیْنَ عُیَیْنَہ وَ وَالْاِقْرَعِ کیا آپ میری اور میرے گھوڑے عبید کی لوٹ(یعنی مالِ غنیمت) عیینہ اور اقرع کو دیتے ہیں وَ مَا کَانَ حَصْنٌ وَ لَا حَابِسٌ
Flag Counter