Maktaba Wahhabi

176 - 234
جَاھَدَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰه لاَ یَسْتَوٗنَ عِنْدَ اللّٰه وَااللّٰه لاَ یَھْدِی الْقَوْمِ الْظَالِمِیْنَ ، اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ ھَاجَرُوْا وَ جَاھَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰه بِاَمْوَالِھِمْ وَ اَنْفُسِھِمْ اَعْظَمُ دَرَجَۃً عِنْدَ اللّٰه وَ اُوْلٰٓئِکَ ھُمْ الْفَائِزُوْنَ، یُبَشِّرُھُمْ رَبُّھُمْ بِرَحْمَۃٍ مِّنْہُ وَ رِضْوَانٍ وَّ جَنّٰتٍ لَّھُمْ فِیْھَا نَعِیْمٌ مُّقِیْمٌ ، خَالِدِیْنَ فِیْھَا اَبَدًا اِنَّ اَللّٰه عِنْدَہٗ اَجْرٌ عَظِیْمٌ کیاتم لوگوں نے حاجیوں کے پانی پلانے اور ادب و حرمت والی مسجد خانہ کعبہ کو آباد رکھنے کو اس شخص جیسا سمجھ لیا جو اللہ اور روز آخرت پر ایمان لاتا ہے اور اللہ کے راستے میں جہاد کرتا ہے، اللہ کے نزدیک تو یہ برابر نہیں اور اللہ ظالم لوگوں کو راہ راست نہیں دکھایا کرتا۔ جو لوگ ایمان لائے اور اُنہوں نے ہجرت کی اور اپنے جان و مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا یہ لوگ اللہ کے ہاں درجے میں کہیں بڑھ کر ہیں اور یہی ہیں جو منزلِ مقصود کو پہنچے والے ہیں۔ ان کا پروردگار ان کو اپنی مہربانی اور رضا مندی اور ایسے باغوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں ان کو دائمی آسائش ملے گی اور یہ ان باغوں میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے بیشک اللہ کے ہاں بہت بڑ ا ثواب موجود ہے ۔(توبہ:22۔19)۔ اور اللہ تعالی کاارشاد ہے: مَنْ یَّرْتَدَّ مِنْکُمْ عَنْ دِیْنِہٖ فَسَوْفَ یَاْتِی اللّٰه بِقَوْمٍ یُّحِبُّھُمْ وَ ُیحِبُّوْنَہٗ اَذِلَّۃٍ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ اَعِزَّۃٍ عَلَی الْکَافِرِیْنَ یُجَاھِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰه وَلاَ یَخَافُوْنَ لَوْمَۃَ لَآئِمٍ ذَالِکَ فَضْلُ اللّٰه یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَآئُ وَااللّٰه وَاسِعٌ عَلِیْمٌ(مائدہ:54) تم میں سے کوئی اپنے دین(اسلام) سے پھر جائے تو اللہ ایسے لوگوں کو لاموجود کرے گا جن کو وہ دوست رکھتا ہوگا اور وہ اس کو دوست رکھتے ہوں گے مسلمانوں کے ساتھ نرم، کافروں کے ساتھ نہایت سخت، اللہ کی راہ میں اپنی جانیں لڑادیں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا خوف نہیں رکھیں گے یہ اللہ کا فضل ہے جس کو چاہے دے اور اللہ تعالیٰ بڑی وسعت والا اور جاننے والا ہے۔ اور اللہ تعالی کا ارشاد ہے :
Flag Counter