Maktaba Wahhabi

تربیت اولاد

مؤلف: ابو حسان محمد منیر قمر نواب الدین

ناشر: مراکزِ دعوت و ارشاد

سال شائع: 2012

188
کہنے لگے، پھر اس کا مخفف ’’ڈیڈ‘‘ اور ’’پاپ‘‘ بنا ڈالا، کچھ لوگوں نے ’’ڈیڈ‘‘ کہنا شروع کیا، جو انگریزی میں معنی کے لحاظ سے ’’مردہ‘‘ یا ’’لاش‘‘ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔پتا نہیں ان کی تمنا کیا ہوتی ہے؟ شائد وہ اپنے والد کو زندہ صحیح سلامت کے بجائے مردہ یا لاش کی شکل میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔کچھ بچوں نے تو باپ کو پاپ(گناہ، بدی)بنا دیا۔ہوسکتا ہے کہ آیندہ مزید ترقی کرتے ہوئے باپ کو کہیں ’’پاپی‘‘ نہ کہنا شروع کر دیں، بلکہ یہ شروع ہو چکا ہے، حالانکہ پاپی تو بدکردار اور گناہگار کو کہا جاتا ہے!! تمام امتِ اسلامیہ کو چاہیے، وہ والدین ہوں یا اولاد، وہ اپنے آپ کو اس بے روح تہذیب اور ان بے رونق الفاظ کے خول سے باہر نکالیں۔اسلامی اقدار کو اور اس کے قابلِ فخر ورثے کو زندہ کرنے کی کوشش کریں، جس پر چل کر ہمارے اسلاف نے دنیا کو تہذیب و تمدن کے جوہر عطا کیے، خود فلاح و کامیابی سے ہم کنار ہوئے اور دوسروں کو عروج و سروری کے راز عطا کیے، لیکن افسوس موجودہ مغرب زدہ مسلمانوں پر کہ وہ انہی کی اندھی تقلید کو معراجِ کمال سمجھ رہے ہیں۔ رشتے داروں کے حقوق: قرابت داروں سے اچھے تعلقات استوار کیے رکھنے کو شریعت میں ’’صلہ رحمی‘‘ کہا گیا ہے۔یعنی یہ رحمِ مادر کا رشتہ ہے، جو خون اور پیدایش سے قائم ہوتا ہے۔یہ رحم، رحمان کے لفظ سے بنا ہے، یعنی اللہ نے اپنی صفتِ رحمت و رحمانیت سے اس رشتے کو جوڑ رکھا ہے۔فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ اتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیْ تَسَآئَ لُوْنَ بِہٖ وَ الْاَرْحَامَ﴾[النساء:۴] ’’اس اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے سوال
x
صفحہعنوان
13باتیں دل کی
17پہلا باب ازدواجی تربیت
17شادی۔۔۔ایک فطری تقاضا:
19ثمراتِ نکاح:
20نیک بیوی کا انتخاب:
22نیک بہو کا معیار:
24شریف خاندان کی کنواری لڑکی سے شادی کرنا:
26کنواری لڑکیوں سے شادی کرنا:
26سہاگ رات کے آداب:
28طلبِ اولاد کی دعائیں:
33اولاد کی تربیت پیدایش سے پہلے شروع کرنا:
39لڑکی کی پیدایش پر افسوس کرنا:
42نومولود کے کان میں اذان کہنا:
43تحنیک:
44عقیقہ:
46عقیقے سے متعلقہ چند اہم باتیں:
50اچھے نام رکھنا:
52بُرے ناموں کو بدل دینا:
57کنیت والے نام:
58ختنے کے احکام:
60ماں باپ کی ذمے داریاں:
61ایک عبرتناک واقعہ:
62والدین کی دعائیں:
66بچوں کے مابین انصاف:
73بچوں کو بلانے کا انداز:
74بیمار ی کا روحانی علاج:
75نظر ِ بد کا علاج:
76جسمانی تکلیف کا علاج:
76نیند میں ڈر جائیں تو یہ دم کریں:
77اولاد کی وفات پر:
81اولاد پر والدین کی نیکیوں کے اثرات:
84دوسرا باب روحانی تربیت
84ماں کا کردار:
85بچوں کے روزے:
87توحید کی تعلیم:
89توحید کی اقسام
89توحید کی تین قسمیں:
891. توحیدِ ربوبیت:
902. توحیدِ الُوہیت:
923. توحیدِ اسما و صفات:
93چند ضروری آداب اور دعائیں:
94کھانے پینے کے آداب:
96سونے کے آداب:
97قضاے حاجت کے آداب اور دعائیں:
98چھینک مارنے اور جمائی لینے کے آداب:
99سلام کے آداب:
100سلام کے آداب:
101گفتگو کے آداب:
104چند ضروری دعائیں
104نیا کپڑا پہننے کی دُعا:
104گھر سے نکلنے کی دُعا:
105گھر میں داخل ہونے کی دعا:
105آئینہ دیکھنے کی دُعا:
105پہلی رات کا چاند دیکھنے کی دُعا:
106روزہ افطار کرنے کی دُعا:
106روزہ افطار کرنے کے بعد کی دُعا:
106دعاے قنوت:
107آیۃ الکرسی:
108عبادات کا حکم:
110وضو کا طریقہ:
1101۔مسواک کرنا:
1102۔نیت کرنا:
1113۔تسمیہ:
1114۔کیفیتِ وضو:
1135۔وضو کے بعد کی دعائیں:
114نماز کا صحیح طریقہ:
1141۔قیام:
1152۔استقبالِ قبلہ:
1153۔نیت کرنا:
1164۔تکبیرِ تحریمہ:
1165۔ہاتھ باندھنا:
1166۔دعاے استفتاح:
1177۔تعو ّذ و تسمیہ اور سورت فاتحہ:
1188۔آمین:
1189۔دوسری سورت ملانا:
11910۔رکوع:
12011۔قومہ کی دعا:
12012۔سجدے اور ان کی دعائیں:
121سجدے میں کم از کم تین مرتبہ یہ دعائیں کریں:
12213۔جلسہ استراحت:
12214۔دوسری رکعت:
12215۔درمیانی تشہد:
12416۔تیسری اور چوتھی رکعت:
12417۔آخری تشہد اور دعائیں:
12618۔سلام:
12619۔نماز سے فراغت کے بعد:
128اللہ کی نگرانی کا احساس:
130تیسرا باب اخلاقی تربیت
1301. بُری حرکتوں سے باز رکھنا:
1312. جھوٹ سے نفرت دلانا:
1333. چوری اور دھوکا دہی سے اجتناب:
1354. گالی گلوچ:
1351. والدین سے:
1362. بُری صحبت کے ذریعے:
1375. منشیات کا استعمال:
1376. سگریٹ نوشی:
1397. شراب نوشی:
1438. یہود و نصاریٰ اور کفار کی مشابہت سے پرہیز:
1449. شجاعت اور بہادری:
14510. عیش کوشی:
14611. آلاتِ موسیقی کا استعمال:
14912. ٹی وی کی تباہ کاریاں:
15213. ٹی وی چینلز سے جرائم اور اخلاقی انحطاط کا فروغ:
15414. غیرت:
15615. علمی مجالس میں حاضری:
157چوتھا باب بچیوں کی تربیت
157لڑکیوں کے لیے پردے کا حکم:
162چہرے کا پردہ:
164اسلام کے قانونِ حجاب کی برکات:
165پردے سے متعلقہ اسلامی احکامات:
169پانچواں باب معاشرتی تربیت
169حقوقِ والدین:
173ماں کا حق:
174ماں کی دعا:
179باپ کا ادب و احترام:
180اسلاف کا اپنے والدین کے ساتھ حُسنِ سلوک:
182والدین سے حُسنِ سلوک۔۔۔ان کی وفات کے بعد:
185والدین کے حق میں اولاد کی دعائیں:
187اولاد اپنے باپ سے کس طرح مخاطب ہو؟
188رشتے داروں کے حقوق:
190پڑوسیوں کے حقوق:
193فقرا و مساکین کے حقوق:
195چھٹا باب تعلیمی تربیت
195علم کی اہمیت:
195استاد کا ادب واحترام:
198طلبِ علم کے آداب:
200عصری تعلیم اور اس کے نتائج:
201عربی مدارس اور ان کا کردار:
203اولاد میں انحراف۔۔۔اسباب اور علاج:
2031. فضول خرچی:
2062. بخل:
2073. غلط صحبت:
2094. بے جا لاڈ و پیار:
2115. طلاق:
2126. والدین کا لڑائی اور جھگڑا:
2127. حقوق و فرائضِ زوجین:
2188. باپ کی بد سلوکی:
219مسک الختام
2191.گھر کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد:
2202. مدرسہ:
2213. معاشرہ:
Flag Counter