کی ہے، اور ہر نشہ آور چیز ہی حرام ہے۔‘‘4 ((إِنَّ رَبِّيْ تَبَارَکَ وَتَعَالَیٰ حَرَّمَ عَلَيَّ الْخَمْرَ، وَ الْکُوْبَۃَ، وَالْقِنِّیْنَ، وَ إِیَّاکُمْ وَ الْغُبَیْرَائَ، فَإِنَّہَا ثُلُثُ خَمْرِ الْعَالَمِ))[1]’’میرے رب تبارک و تعالیٰ نے مجھ پر شراب، طبلہ و طنبورہ(ساز)حرام کیا ہے۔تم مکئی سے بنی شراب سے خوب بچ کر رہو کہ دنیا میں استعمال ہونے والی شراب کا ایک تہائی حصہ یہی مکئی سے تیار شدہ شراب ہے۔‘‘5 ((یَکُوْنُ فِيْ أُمَّتِيْ قَذْفٌ وَمَسْخٌ وَخَسْفٌ، قِیْلَ:یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَمَتیٰ ذٰلِکَ؟ قَالَ:إِذَا ظَہَرَتِ الْمَعَارِفُ، وَکَثُرَتِ الْقِیَانُ، وَشُرِبَتِ الْخُمُوْرُ))[2]’’میری امت(کے کچھ لوگوں)پر پتھراؤ ہوگا، ان کی شکلیں مسخ کر دی جائیں گی اور انھیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کب ہوگا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جب ساز و آواز عام پھیل جائیں گے۔گانے والی عورتوں کی کثرت ہو جائے گی اور شراب عام پی جانے لگے گی۔‘‘تفصیل کے لیے دیکھیں:ہماری کتاب:’’سماع و قوالی اور گانا و موسیقی‘‘ جس میں قرآنِ کریم کی متعدد آیات اور بکثرت احادیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم و آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم اور اقوالِ ائمہ رحمہ اللہ سے گانا و موسیقی کا حرام ہونا ثابت کیا گیا ہے۔