1 ((کُلُّ مُسْکِرٍ خَمْرٌ، وَکُلُّ خَمْرٍ حَرَامٌ))[1]’’ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر طرح کی شراب حرام ہے۔‘‘2 ((مَا أَسْکَرَ کَثِیْرُہٗ فَقَلِیْلُہٗ حَرَامٌ))[2]’’جس کے زیادہ پینے سے نشہ آئے، اس کا تھوڑا پینا بھی حرام ہے۔‘‘3 ((إِنَّ اللّٰہَ لَمْ یَجْعَلْ شِفَائَ کُمْ فِیْمَا حَرَّمَ عَلَیْکُمْ))[3]’’اللہ تعالیٰ نے اپنی حرام کردہ چیزوں میں تمھارے لیے شفا نہیں رکھی ہے۔‘‘4 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کے متعلق دس لوگوں پر لعنت بھیجی ہے:1 شراب کشید کرنے والے۔ 2 کروانے والے۔3 پینے والے۔ 4 شراب اٹھانے والے۔5 جس کے پاس شراب لے جائی جائے۔ 6 اس کو پلانے والے۔7 اس کوبیچنے والے۔ 8 اس کی قیمت کھانے والے۔9 اسے خریدنے والے۔ 10 جس کے لیے خریدی گئی ہو۔[4]5 حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے منبرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے لوگوں کے درمیان یہ اعلان فرمایا تھا:’’اَلْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ‘‘[5]’’شراب وہ ہے جس سے عقل میں فتور آئے۔‘‘