بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
باتیں دل کی
اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ، نَحْمَدُہٗ، وَنَسْتَعِیْنُہٗ، وَنَسْتَغْفِرُہٗ، وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا، وَمِنْ سَیِّئَاتِ اَعْمَالِنَا، مَنْ یَّھْدِہِ اللّٰہُ فَلاَ مُضِلَّ لَہٗ، وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ، وَاَشْھَدُ اَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، وَاَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔اَمَّا بَعْدُ:
قارئینِ کرام! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عموماً یہ شکایت سننے میں آتی رہتی ہے کہ بچہ خود سر ہوگیا ہے، بات ہی نہیں سنتا، یہ کرتا ہے اور وہ نہیں کرتا۔اس میں بچے کا قصور بھی ہوتا ہے، لیکن اس سے پہلے خود والدین ذمے دار ہوتے ہیں، جو اپنے بچوں کی صحیح اسلامی خطوط پر تربیت نہیں کرتے۔سارا بچپن لاڈ پیار میں گزار دیتے ہیں اور جب وہ ہاتھ سے نکل جاتے ہیں تو ہاتھ ملنا شروع کر دیتے ہیں۔
زیرِ نظر کتاب میں اولاد کی صحیح اسلامی تہذیب و تربیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔امید ہے کہ یہ کتاب والدین اور اولاد دونوں کے لیے یکساں مفید ثابت ہوگی۔إِنْ شَآئَ اللّٰہُ۔
اس کتاب کی ترتیب و تدوین کے دوران میں ہم نے بہ کثرت کتب سے استفادہ کیا ہے، جن کا تذکرہ مصادر و مراجع کے ضمن میں آگیا ہے، جن میں
|