Maktaba Wahhabi

506 - 532
﴿وَسَوْفَ يُؤْتِ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِينَ أَجْرًا عَظِيمًا(١٤٦)[1]۔ عنقریب اللہ تعالیٰ مومنوں کو اجر عظیم سے نوازے گا۔ (ب)ان سے دنیا و آخرت کی برائیاں دور کرنا:ارشاد باری ہے: ﴿إِنَّ اللّٰهَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا﴾[2]۔ بیشک اللہ تعالیٰ مومنوں کا دفاع کرتا ہے۔ (ج)ان سے اللہ کی دوستی ‘ اور اللہ تعالیٰ جسے اپنا دوست رکھتا ہے اسے ذلیل نہیں کرتا،اللہ کا ارشاد ہے: ﴿اللّٰهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا[3]۔ اللہ ایمان والوں کا ولی اور دوست ہے۔ (د)ان کے لئے درجات‘ بخشش اور باعزت روزی ہے۔ ﴿لَّهُمْ دَرَجَاتٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ(٤)[4]۔ ان کے لئے ان کے رب کے پاس درجات‘ بخشش اور باعزت روزی ہے۔ (ھ)ان کے لئے اللہ کی معیت(ساتھ):ارشاد باری ہے: ﴿وَأَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ(١٩)[5]۔ اور بیشک اللہ تعالیٰ متقیوں کے ساتھ ہے۔ (و)دنیا و آخرت میں رفعت و سربلندی:ارشاد ہے: ﴿يَرْفَعِ اللّٰهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ[6]۔ اللہ تعالیٰ تم میں سے ایمان لانے والوں اور علم والوں کے درجات بلند فرماتا ہے۔
Flag Counter