لعنت فرمائی ہے[1] ‘ اسی طرح کثرت سے قبروں کی زیارت کرنے والیوں‘ ان پر مسجد بنانے اور چراغاں کرنے والوں پر لعنت فرمائی ہے[2] ‘ اسی طرح عورت کی پچھلی شرمگاہ میں جنسی عمل کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے [3]،نیز بتایا ہے کہ اپنے شوہر کے بستر کو چھوڑ کر رات گزارنے والی عورت پر فرشتے صبح تک لعنت کرتے رہتے ہیں[4] ‘ نیزاس بات کی خبر دی ہے کہ جو اپنے بھائی کی طرف لوہے سے اشارہ کرتا ہے فرشتے اس پر لعنت کرتے ہیں[5] ‘ نیزاللہ عز وجل نے اپنے اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ایذا پہنچانے والے پر اپنی کتاب میں لعنت فرمائی ہے[6] ‘ نیز زمین میں فساد پھیلانے والے ‘ اللہ کے عہد و پیمان کو توڑنے والے اور اللہ نے جس کو جوڑنے کا حکم دیا ہے اسے کاٹنے والے پر لعنت فرمائی ہے[7] ‘ نیز اللہ کی نازل کردہ نشانیوں اور ہدایت کو چھپانے والوں پر لعنت فرمائی ہے[8] ‘ اسی طرح بھولی بھالی ‘ پاک دامن مومنہ عورتوں پر فحش کاری(زنا)کی تہمت لگانے والوں پر لعنت فرمائی ہے[9]،اسی طرح کافروں کی راہ کو مومنوں کی راہ سے زیادہ مبنی بر ہدایت سمجھنے والوں پر لعنت فرمائی ہے[10] ‘ نیز اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے علاوہ اور بہت سی دوسری چیزوں پر لعنت فرمائی ہے‘ اگر ان کے ارتکاب میں صرف اتنی ہی
|