Maktaba Wahhabi

423 - 532
اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا جاننے والاہے۔ 4- اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ ۚ إِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا(١)﴾[1]۔ اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو،جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کی بیوی کو پیدا کرکے ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں،اس اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے ناطے توڑنے سے بھی بچو،بیشک اللہ تعالیٰ تم پر نگہبان ہے۔ 5- فرمان باری تعالیٰ ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَلْتَنظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ۖ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۚ إِنَّ اللّٰهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ(١٨)﴾[2]۔ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص دیکھ لے کہ کل(قیامت)کے واسطے اس نے اعمال کا کیا ذخیرہ بھیجا ہے،اور ہر وقت اللہ سے ڈرتے رہو‘ اللہ تمہارے سب اعمال سے با خبر ہے۔ تقویٰ کے حکم کے بارے میں بے شمار آیتیں ہیں[3]۔ سوم:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بہت ساری حدیثوں میں تقویٰ کا حکم دیا ہے اور اس کی جانب رغبت دلائی ہے،ان میں سے چند احادیث حسب ذیل ہیں: 1- ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع کے موقع پر خطبہ ارشاد کرتے ہوئے سنا،آپ نے(خطبہ کے دوران)فرمایا: ’’اتـقـــوا اللّٰه ربکـــم،وصــــلوا خمسکم،وصوموا شھــرکم،وأدوا زکاۃ أموالــکم،
Flag Counter