Maktaba Wahhabi

415 - 532
پڑنے کے سبب،یا مشروع اذکار اور دعاؤں کو بدعی اذکار اور دعاؤں سے تبدیل کردینے کے سبب،انھوں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مشروع کردہ اذکار کو ترک کررکھا ہے،اور اس بنیاد پر وہ ذکر الٰہی سے غافل ہیں [1]۔ (15)بدعتی حق کو چھپاتے ہیں اور اپنے متبعین سے حق کو پوشیدہ رکھتے ہیں:اللہ تعالیٰ نے انہیں اور ان جیسے لوگوں کو لعنت کی وعید سنائی ہے،ارشادہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَىٰ مِن بَعْدِ مَا بَيَّنَّاهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتَابِ ۙ أُولَـٰئِكَ يَلْعَنُهُمُ اللّٰهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللَّاعِنُونَ(١٥٩)[2]۔ جو لوگ ہماری نازل کردہ دلیلوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں باوجودیکہ ہم اسے اپنی کتاب میں لوگوں کے لئے بیان کرچکے ہیں‘ ان لوگوں پر اللہ کی اور تمام لعنت کرنے والوں کی لعنت ہوتی ہے۔ (16)بدعتی کا عمل اسلام سے نفرت دلاتا ہے:چنانچہ جب بدعتی اپنی بدعت کے خرافات پر عمل کرتا ہے تو یہ چیز دشمنان اسلام کے دین اسلام سے ٹھٹھا اور استہزاء کرنے کا سبب بنتی ہے،جب کہ دین اسلام ان تمام بدعات سے بری ہے[3]۔ (17)بدعتی امت میں تفرقہ پیدا کرتا ہے:اس لئے کہ بدعتی اور اس کے متبعین اس بدعت کے ذریعہ مسلمانوں میں تفریق پیدا کرتے ہیں،جس کے نتیجہ میں وہ گروہوں اور مختلف ٹولیوں میں بٹے نظرآتے ہیں،اللہ عزوجل کا ارشادہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ ۚ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللّٰهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ(١٥٩)[4]۔ بیشک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کرلیا اور گروہ گروہ بن گئے،آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں،بس ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے حوالے ہے،پھر اللہ تعالیٰ انہیں ان کے کئے کی خبر کر دے گا۔
Flag Counter