Maktaba Wahhabi

347 - 532
اور تمہیں جو کچھ رسول دیں اسے لے لو،اور جس سے روکیں رک جاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو،یقینا اللہ تعالیٰ سخت عذاب والا ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللّٰهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَن يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ وَمَن يَعْصِ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُّبِينًا(٣٦)[1]۔ اور کسی مومن مرد اور مومنہ عورت کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے بعد اپنے کسی امر کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا،یادرکھو ! اللہ اور اس کے رسول کی جوبھی نافرمانی کرے گاوہ صریح گمراہی میں پڑے گا۔ 5- تقلید اورتعصب:کیونکہ اکثر اہل بدعت اپنے آباء واجداداور پیران ومشائخ کی تقلید کرتے ہیں،اوران کے مذاہب کا تعصب کرتے ہیں،(ایسے لوگوں کے سلسلہ میں)اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنزَلَ اللّٰهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا أَلْفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا﴾[2]۔ اور ان سے جب بھی کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی کتاب کی تابعداری کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو اس طریقہ کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا۔ اورفرمایا: ﴿بَلْ قَالُوا إِنَّا وَجَدْنَا آبَاءَنَا عَلَىٰ أُمَّةٍ وَإِنَّا عَلَىٰ آثَارِهِم مُّهْتَدُونَ(٢٢)[3]۔ بلکہ یہ تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک مذہب پر پایا اور ہم انہی کے نقش قدم پر چل کر راہ یافتہ ہیں۔ اہل بدعت کے لئے ان کے اعمال مزین و آراستہ کردیئے گئے ہیں،اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
Flag Counter