Maktaba Wahhabi

337 - 532
بعدارشاد فرماتے تھے: ’’من یھدہ اللّٰه فلا مضل لہ،ومن یضللّٰه فلا ھادي لہ،إن أصدق الحدیث کتاب اللّٰه،وأحسن الھدي ھدي محمد،وشر الأمور محدثاتھا،وکل محدثۃ بدعۃ،وکل بدعۃ ضلالۃ،وکل ضلالۃ في النار‘‘[1]۔ جسے اللہ تعالیٰ ہدایت دیدے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں،اور جسے گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں،بیشک سب سے سچی بات اللہ کی کتاب ہے،اور سب سے اچھا طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے،اور بدترین امور نئی ایجاد کردہ چیزیں ہیں،اور ہر نئی چیز بدعت ہے،اور ہر بدعت گمراہی ہے،اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے۔ (4)ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’من دعا إلی ھدی کان لہ من الأجر مثل أجور من تبعہ،لا ینقص ذلک من أجورھم شیئاً،ومن دعا إلی ضلالۃ کان علیہ من الإثم مثل آثام من تبعہ،لا ینقص ذلک من آثامھم شیئاً ‘‘[2]۔ جس نے کسی کو ہدایت کی بات کی طرف دعوت دی تو اسے اسی طرح اجرو ثواب ملے گا جس طرح اس پر عمل کرنے والے کوملے گا،لیکن ان کے ثوابوں میں کسی طرح کی کمی واقع نہ ہوگی،اور جس نے کسی کو گمراہی کی بات کی طرف بلایا،اسے اتنا ہی گناہ ملے گا جتنا اس گمراہی پر عمل کرنے والے کو ملے گا،لیکن ان کے گناہوں میں کسی طرح کی کمی واقع نہ ہوگی۔ (5)جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’من سن في الإسلام سنۃً حسنۃً فلہ أجرھا وأجر من عمل بھا من بعدہ،من غیر أن
Flag Counter