Maktaba Wahhabi

304 - 532
’’إن أثقل الصلاۃ علی المنافقین صلاۃ العشاء وصلاۃ الفجر،ولو یعلمون ما فیھما لأتوھما ولو حبواً‘‘[1]۔ منافقوں پر سب سے بوجھل اورگراں عشاء اور فجر کی نمازیں ہیں‘ اور اگر یہ جان لیتے کہ ان میں کیا(اجر وثواب)ہے تو سرین کے بل گھسٹ کر ہی سہی ضرور حاضر ہوتے۔ معلوم ہوا کہ اجمالی طور پر منافقوں کے اوصاف درج ذیل ہیں: 1- وہ ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں ‘ جبکہ اس دعوے میں جھوٹے ہیں۔ 2- اللہ تعالیٰ اور مومنوں کو دھوکہ دیتے ہیں،جبکہ(درحقیقت)وہ اپنے آپ ہی کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ 3- ان کے دلوں میں مرض تھا تو اللہ تعالیٰ نے ان کے مرض میں اور اضافہ کردیا ہے۔ 4- وہ اصلاح کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ(درحقیقت)وہ فسادی ہیں۔ 5- مومنوں کو سفاہت(باولے پن‘ کم عقلی)کاالزام دیتے ہیں۔ 6- مومنوں سے ٹھٹھا اور مذاق کرتے ہیں۔ 7- ہدایت کے بدلے گمراہی خریدتے ہیں۔ 8- ان کی باتیں اچھی لگتی ہیں حالانکہ وہ سب سے زیادہ جھگڑالو ہیں۔ 9- اپنے دل کی باتوں پر اللہ کو گواہ بناتے ہیں جب کہ وہ جھوٹے ہیں۔ 10- باطل کے ذریعہ بحث و مباحثہ میں بڑے ماہر ہیں۔ 11- جب لوگوں سے اوجھل ہوتے ہیں تو باطل کاموں کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ 12- جب ان سے کہا جاتاہے کہ اللہ سے ڈرو تو تکبر اور غرورانہیں گناہ پر آمادہ کردیتا ہے۔ 13- کافروں سے محبت رکھتے ہیں اوران کی مدد اور خدمت کرتے ہیں۔ 14- کافروں سے عزت اور نصرت طلب کرتے ہیں۔
Flag Counter