اور تمہارا معبود حقیقی ایک ہی ہے جس کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں وہ بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والاہے۔
نیز ارشاد ہے:
﴿إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ(٥)﴾[1]۔
ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔
نیز ارشاد ہے:
﴿وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ﴾[2]۔
تمہارے رب نے فیصلہ فرمادیا ہے کہ تم صرف اسی کی عبادت کرو۔
نیز ارشاد ہے:
﴿فَادْعُوا اللّٰهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ(١٤)﴾[3]۔
لہٰذا اللہ کو پکارو اسی کے لئے دین کو خالص کرکے اگر چہ کافروں کو گراں گزرے۔
نیز ارشاد ہے:
﴿وَلَقَدْ أُوحِيَ إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ(٦٥)﴾[4]۔
یقینا آپ کی طرف اور جو لوگ آپ سے پہلے تھے ان کی طرف وحی کی گئی تھی کہ اگر آپ نے(بھی)شرک کیاتوآپ کا عمل ضائع ہوجائے گا اور یقیناًآپ خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔
اس معنیٰ کی آیات بے شمار ہیں۔
|