Maktaba Wahhabi

دنیا کا مسافر یا آخرت کا راہی(جدید ایڈیشن)

مؤلف: سعد حسن یوسفی ٹونکی

ناشر: شکیل الرحمن ہاشمی

سال شائع: 2011

تیرے خالق کا انداز اس سے جدا اور نرالا ہے اُس نے انسان کی زندگی کو نہ گھڑیوں اور دنوں سے ناپا ہے نہ مہینوں اور سالوں سے جانچا ہے بلکہ سانسوں سے اس کے نشانات سفر قائم کیے ہیں اور یوں تیز رفتاری بتا کر انسان کی آنکھیں کھولی ہیں انسان کہہ سکتا ہے کہ اُس نے اپنی زندگی کا ایک دن گزارا مگر اُس کا خالق کہے گا کہ اُس نے دن میں اپنی زندگی کے اتنے ہزار سانس لے ڈالے۔چنانچہ ارشاد عالی ہے: {اِنَّمَا نَعُدُّلَہُمْ عَدًّا}(مریم:۸۴) ’’کہ ہم ان کے سانس گن رہے ہیں۔‘‘ انسان کے سفر کا خاتمہ بھی سانس ہی سے ہوگا۔اس کو دنیا سے جانے میں نہ دن لگیں گے نہ مہینے۔بلکہ جس لمحہ میں سانس رکے گا اسی لمحہ میں یہ دوسرے عالم میں قدم رکھے گا۔اشارہ میں دنیا کی سرحد سے پار ہوگا۔سفر چھوڑ کر مقیم ہوگا۔ابھی یہاں تھا اور ابھی وہاں ہوگا۔حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ((اَلْمُبَادَرَۃُ لِلْبَادِرَۃ اَلْمُبَادَرَۃُ فَاِنَّمَا ہِیَ الْأَ نْفَاسُ لَوْ جَسَتْ اِنْقَطَعَتْ عَنْکُمْ اَعْمَالُکُمْ الَّتِیْ تَتَقَرَّبُوْنَ بِہَا اِلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ رَحِمَ اللّٰہُ امْرَائً نَظَرَ اِلٰی نَفْسِہِ وَبَکٰی عَلٰی عَدَدِ ذُنُوْبِہٖ۔)) ’’جلدی کرو جلدی کرو تمہاری زندگی کیا ہے یہی سانس ہیں کہ اگر یہ سانس رک جائیں تو تمہارے ان عملوں کا سلسلہ ٹوٹ جائے جن سے تم اللہ عزوجل سے نزدیکی حاصل کر رہے ہو۔اللہ رحم فرمائے اس آدمی پر جس نے اپنا خود کا جائزہ لیا اور اپنے گناہوں پر چار آنسو گرائے۔‘‘ پھر آپ یہ آیت قرآنی تلاوت کرتے {اِنَّمَا نَعُدُّلَہُمْ عَدًّا} اور فرماتے: ((آخِرُ الَعَدَدِ خُرُوْجُ نَفْسِکَ آخِرُ الْعَدَدِ فِرَاقُ اَہْلِکَ آخِرُ الْعَدَدِ دُخُوْلُکَ فِیْ قَبْرِکَ۔)) ’’یعنی جب تم آخری سانس لو گے تو تمہاری روح اس تن کو چھوڑتی ہوگی جب تم
x
صفحہعنوان
5دنیا میں انسان کا وجود
6سفر دنیا کی منزلیں:
8منزل مقصود کی فکر:
10دنیا میں آخرت کا دھیان:
14انسان دنیا میں محض راہ گیر ہے:
17آخرت کچھ دور نہیں:
21آخرت کی ہولناکی:
27آخرت کی تیاری:
33دنیا کے مال کی حقیقت:
36دنیا سے لگاؤ:
38دنیا میں بیدار ہونے کا موقع:
42آخرت کے سنگین سوال پر انسان کی لاجوابی:
43دنیا دنیا ہی میں ساتھ چھوڑے گی:
46دنیا کس کے لیے ہے:
47دنیا اور دین کی فکر کی ایک ہی راہ:
50دین اور دنیا کی ایک ہی پکار:
Flag Counter