Maktaba Wahhabi

دنیا کا مسافر یا آخرت کا راہی(جدید ایڈیشن)

مؤلف: سعد حسن یوسفی ٹونکی

ناشر: شکیل الرحمن ہاشمی

سال شائع: 2011

بنا کے آخرت بگاڑ دے۔خالق سے دور کرکے شیطان سے تیرا رشتہ جوڑ دے۔منزل کو کیوں بھولتا ہے راستہ کی حقیقت سمجھنے میں کیوں دھوکا کھاتا ہے۔دنیا کے فریب میں کیوں آتا ہے مال کی محبت میں کیوں الجھتا ہے۔آخرت تجھ سے کچھ دور نہیں تیرے سفر کے ختم ہونے میں کچھ دیر نہیں۔ آخرت کچھ دور نہیں: آخرت کے راہی ذرا تو سوچ کچھ تو عقل سے کام لے۔آخرت کو بھلاتا ہے جو تیری طرف تیزی سے بڑھتی آرہی ہے دنیا سے دل لگاتا ہے جس کو تو پیٹھ کی جانب چھوڑتا جارہا ے آگے دیکھ پیچھے نہ دیکھ۔جو آگے دیکھ کر چلے گا وہ سیدھا بے خطر چلے گا اور جو چلتے میں پیچھے مڑ مڑ کر دیکھے گا وہ ٹھوکر کھائے گا منہ کے بل گرے گا۔حضرت لقمان علیہ السلام اپنے صاحبزادہ کو کیا خوب نصیحت فرماتے ہیں دنیا کی پول کھولتے ہیں۔انسان کو خواب غفلت سے جگاتے ہیں آخرت کا دھیان دل میں بٹھاتے ہیں فرماتے ہیں: ((اِنَّ النَّاسَ قَدْ تَطَاوَلَ عَلَیْہِمْ مَا یُوْعَدُوْنَ وَہُمْ اِلٰی الْاٰخَرَۃِ سِرَاعًا یَذْہَبُوْنَ وَاِنَّکَ قَدَ اسْتَدَبَرْتَ الدُّنْیَا مُنْذُ کُنْتَ وَاسْتَقْبَلْتَ الْآخِرَۃَ وَاِنَّ دَارً اَثِیْمٌ اِلَیْہَا اَقْرَبُ اِلَیْکَ مِنْ دَارٍ تَخْرُجُ مِنْھَا۔)) (رزین) یعنی عرصہ دراز سے لوگوں کو حشر و نشر و حساب کتاب اور منزل آخرت کے پیش آنے والے جن امور کا وعدہ دیا جارہا ہے وہ ان کو دور نظر آرہے ہیں وہ اُن سے بے فکر و بے غم ہیں انھوں نے اپنی فکر و سوچ کو ہٹا کر راہ دنیا پر لگادی ہے حالانکہ یہ انصاف کا خون کرنا ہے عقل کو دھوکا دینا ہے۔دنیا میں اگر انسان ٹھہرا ہوتا برقرار و پرسکون ہوتا حرکت و اضطراب سے دور ہوتا تو اس خیال میں کچھ حقیقت ہوتی ہے اور وہ اپنے اس خیال میں قدرے حق بجانب ہوتا۔لیکن واقعہ تو یہ ہے کہ انسان آخرت کی طرف سرعت و تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔دنیا سے دور بلکہ دور تر اور آخرت سے قریب بلکہ قریب تر ہوتا جارہا ہے۔پھر ایسی چیز جو سامنے چلی
x
صفحہعنوان
5دنیا میں انسان کا وجود
6سفر دنیا کی منزلیں:
8منزل مقصود کی فکر:
10دنیا میں آخرت کا دھیان:
14انسان دنیا میں محض راہ گیر ہے:
17آخرت کچھ دور نہیں:
21آخرت کی ہولناکی:
27آخرت کی تیاری:
33دنیا کے مال کی حقیقت:
36دنیا سے لگاؤ:
38دنیا میں بیدار ہونے کا موقع:
42آخرت کے سنگین سوال پر انسان کی لاجوابی:
43دنیا دنیا ہی میں ساتھ چھوڑے گی:
46دنیا کس کے لیے ہے:
47دنیا اور دین کی فکر کی ایک ہی راہ:
50دین اور دنیا کی ایک ہی پکار:
Flag Counter