Maktaba Wahhabi

دنیا کا مسافر یا آخرت کا راہی(جدید ایڈیشن)

مؤلف: سعد حسن یوسفی ٹونکی

ناشر: شکیل الرحمن ہاشمی

سال شائع: 2011

آچکا تھا۔دوسری جگہ ارشاد باری ہے: {وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ ذُکِّرَ بِاٰیٰتِ رَبِّہٖ فَاَعْرَضَ عَنْہَا وَ نَسِیَ مَا قَدَّمَتْ یَدٰہُ}(الکہف:۵۷) ’’کہ اور اس سے زیادہ ظالم کون جس کو سمجھایا اس کے رب کے کلام سے پھر اُس نے منہ پھیرلیا اس کی طرف سے اور بھول گیا جو کچھ آگے بھیج چکے اس کے ہاتھ۔‘‘ گویا بھول کر بھی نہیں سوچا کہ وہ اس راہ دنیا سے اپنی منزل آخرت کے لیے کیا کچھ روانہ کر رہا ہے۔وہ دنیا سے دل لگا بیٹھا آخرت کو بالکل بھلا بیٹھا۔دنیا کو راہ نہ جانا ابدی گھر جانا۔دنیا بنانے میں جان کھپائی۔آخرت بنانے سے جان چرائی۔یہاں کے آرام کو مقصد سمجھا وہاں کے آرام کو پس پشت ڈالا۔گویا اپنے ہاتھ سے اپنی تباہی کا گڑھا کھودا۔اپنے خالق کو ناراض کیا اور چلتے راستہ عذاب مول لیا۔جیسا کہ فرمایا: {لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَہُمْ اَنْفُسُہُمْ اَنْ سَخِطَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ وَ فِی الْعَذَابِ ہُمْ خٰلِدُوْنَ}(المائدہ:۸۰) ’’کہ کیا ہی برا سامان بھیجا انھوں نے اپنے واسطے وہ یہ کہ اللہ کا غضب ہے اُن پر اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہنے والے ہیں۔‘‘ ان کے لیے تو زیبا تھا کہ دنیا کو اپنی ترقی کا زینہ جانتے۔آخرت کی راحت و آسائش کو اس کا پہلا قدم سمجھتے اور اپنی ان تھک کوششوں سے آخرت یہیں سے سنوارتے۔وہاں کی مسرتوں کی بنیاد دنیا ہی میں رکھتے۔خود بھی خوش رہتے اپنے خالق کو بھی خوش رکھتے اور عذاب الٰہی سے دامن بچالیتے۔مگر ان کو تو سب سے بڑا دھوکا لگا کہ انھوں نے دنیا کو آخرت کے رنگ میں دیکھا یعنی بجائے آخرت کے دنیا بنانے میں لگ گئے اور اسی کو قدیم و دائم سمجھ بیٹھے۔دنیا کی طرف منہ کیا اور آخرت کو پشت دی۔دنیا ان کی نظر پر چڑھی اور آخرت ان کی نظر سے گری۔خواہش کے بندے ہوئے خدا کی بندگی سے نکلے۔فانی پر مٹے باقی سے بھٹکے۔
x
صفحہعنوان
5دنیا میں انسان کا وجود
6سفر دنیا کی منزلیں:
8منزل مقصود کی فکر:
10دنیا میں آخرت کا دھیان:
14انسان دنیا میں محض راہ گیر ہے:
17آخرت کچھ دور نہیں:
21آخرت کی ہولناکی:
27آخرت کی تیاری:
33دنیا کے مال کی حقیقت:
36دنیا سے لگاؤ:
38دنیا میں بیدار ہونے کا موقع:
42آخرت کے سنگین سوال پر انسان کی لاجوابی:
43دنیا دنیا ہی میں ساتھ چھوڑے گی:
46دنیا کس کے لیے ہے:
47دنیا اور دین کی فکر کی ایک ہی راہ:
50دین اور دنیا کی ایک ہی پکار:
Flag Counter