Maktaba Wahhabi

648 - 670
سے حیض سے ناامید ہو چکی ہوں، اگر تم شک کرو تو ان کی عدت تین ماہ ہے اور ان کی بھی جنھیں حیض نہیں آیا اور جو حمل والی ہیں ان کی عدت ہے کہ وہ اپنا حمل وضع کردیں اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا وہ اس کے لیے اس کے کام میں آسانی پیدا کردے گا۔‘‘ ایماندار عورت کا ذمہ اللہ سے ڈرناہے، خواہ وہ استانی ہو یا نرس ہو یا اس کے علاوہ کوئی ہو اور خواہ لیڈی ڈاکٹر ہو یا ڈائریکٹر یا ان جیسی دیگر عورتیں ،نیکی کا حکم اور برائی سے باز کرنا تمام کا حق ہے کہ یہ مردوں پر ضروری ہے ،(جیسا کہ آیات اور احادیث اوپر ذکر کی گئیں )اور تونے اپنے بچوں کو برائی کے انکار سے منع کر کے غلطی کی ہے، لہٰذا اللہ سے ڈر اور اس غلطی میں اس کی طرف توبہ کر اور انھیں وہی وصیت کر جو اللہ نے ان پر واجب کیا ہے۔(سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ ) چغل خوری کو برا سمجھنے کے بعد شرم و حیا کی وجہ سے نہ روکنا : سوال:میں ایسی لڑکی ہوں کہ غیبت اور چغلی کو براسمجھتی ہوں ،میں کبھی کسی ایسی جماعت میں ہوتی ہوں کہ جو لوگوں کے حالات کے بارے میں باتیں کر رہے ہوتے ہیں اور غیبت اور چغلی میں بھی داخل ہو جاتے ہیں، میں اسے ذاتی طور پر براسمجھتی ہوں اور میں انتہائی شرم والی ہونے کی وجہ سے ان سے ان کو روکنے کی طاقت نہیں رکھتی اور ایسی کوئی جگہ بھی نہیں کہ میں ان سے دور ہو جاؤں۔ اللہ جانتا ہے کہ میں چاہتی بھی ہوں کہ وہ کسی اور بات میں مصروف ہو جائیں تو کیا میرے ان کے ساتھ بیٹھنے میں کوئی گناہ ہے؟مجھے ایسی حالت میں کیا کرنا چاہیے؟اللہ آپ کو ان کاموں کی توفیق دے جس میں اسلام اور مسلمانوں کی بھلائی ہو۔ جواب:تجھ پر اس میں گناہ ہے۔ ہاں، اگر تو برائی کو روک دے، اگر تووہ تجھ سے قبول کر لیں تو الحمد اللہ ،وگرنہ تجھ پر ان سے جدا ہونا اور ان سے اٹھ جانا ضروری ہے کیونکہ اللہ کا فرمان ہے: "وَإِذَا رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي آيَاتِنَا فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّىٰ
Flag Counter