Maktaba Wahhabi

522 - 670
کا احساس کرنے سے رکی رہوں؟ جواب:اس میں کوئی شبہ نہیں کہ زوجین پر اچھا رہن سہن رکھنا اور محبت اور اخلاق فاضلہ کی صورتوں کا عمدگی اور حسن معاشرت کے ساتھ تبادلہ کرنا واجب ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: "وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ" (النساء:19) "ان کے ساتھ اچھے طریقے سے رہو۔" اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا فرمان ہے: "وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ " (البقرۃ:228) "اور معروف کے مطابق ان(عورتوں) کے لیے اسی طرح حق ہے جیسے ان کے اوپر حق ہے،اور مردوں کو ان پرایک درجہ حاصل ہے۔" اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: "الْبِرُّ حُسْنُ الْخُلُقِ" [1]"نیکی اچھے اخلاق کا نام ہے۔" نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: "لَا تَحْقِرَنَّ مِنْ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا وَلَوْ أَنْ تَلْقَى أَخَاكَ بِوَجْهٍ طَلْقٍ "[2] "بھلائی کے کسی کام کو حقیر نہ سمجھو اگرچہ تم اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملاقات کر سکو۔" ان دونوں حدیثوں کو امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح میں بیان کیا ہے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: " أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا ، وخياركم خياركم لنسائكم وانا خيركم لاهلي "[3] "مومنوں میں سے کامل مومن وہ ہے جو ان میں سے اخلاق میں اچھا ہے۔
Flag Counter