اس صورت میں ہے جب اس نے از خود نکاح کیا لیکن اگر اس نے اس سے جبراً نکاح کیا ہے تو امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ، امام احمد رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ کے مذہب میں یہ نکاح باطل ہو گا۔ (ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ )
اس مطلقہ عورت کا حکم جو بغیر عدت گزارے دوسرا عقد کر لے؟
سوال:ایک آدمی نے اپنی بیوی کو اس وقت طلاق دی جب وہ اس کے بچے کو دودھ پلا رہی تھی، پھر وہ عورت آٹھ مہینے مطلقہ رہی ، پھر اس نے ایک اور آدمی سے شادی کر لی ۔اس کے پاس وہ مہینہ بھر رہی تو اس نے بھی اس عورت کو طلاق دے دی، پھر یہ تین مہینے مطلقہ رہی اور اتنے عرصے میں اس کو حیض نہیں آیا، نہ پہلے آٹھ مہینوں میں نہ دوسرے خاوند کے پاس رہنے کی مدت میں اور نہ ہی آخری تین مہینوں میں، پھر اس عورت کے بچے کے باپ اور اس عورت کو طلاق دینے والے نے اس سے شادی کر لی۔ کیا یہ دونوں عقد درست ہیں یا ان میں سے ایک درست ہے؟
جواب:نہ پہلا عقد درست ہے اورنہ دوسرا بلکہ اس پر لازم ہے کہ وہ پہلے شوہر کی عدت پوری کرے، پھر دوسرے خاوند کی عدت گزارے اور پھر دونوں عدتوں کے ختم ہونے کے بعد وہ جس سے چاہے شادی کرلے۔(واللہ اعلم (ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ )
خاوند کا اپنی بے حجاب بیوی سے رویہ:
سوال:ایک آدمی نے ایک بے پردہ عورت سے شادی کی اور اس کو اللہ کی شریعت کے التزام کی نصیحت کی خاص طور پر اس کو پردے کا حکم دیا اس عورت نے بعض احکام جیسے نماز کا التزام کیا مگر پردہ کرنے سے انکار کردیا۔ اس آدمی کا اس عورت کے ساتھ رہناکیسا ہے؟کیا اس آدمی پر اس عورت کو طلاق دینا واجب ہے؟اگر اس پر عورت کو طلاق دینا واجب نہیں تو کیا اس عورت کی بے پردگی کا گناہ مرد کو ہو گا یا نہیں ؟خاص طور پر اس قاعدے کی روشنی میں کہ ہر شخص صرف اپنے ہی عمل پر محاسبہ کیا جائے گا، لہٰذا ہم اس مسئلے اور اس حدیث شریف(( كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْؤول عَنْ رَعِيَّتِهِ )) [1]کے درمیان تطبیق چاہتے ہیں۔
|