Maktaba Wahhabi

221 - 670
کوئی حق نہیں ہے تو وہ اپنے اس قول میں غلطی پر ہے، تجھ پر کوئی کفارہ نہیں بلکہ ان شاء اللہ تجھ کو اس پر اجر ملے گا۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) اجنبی مردوں کا عورت کو قبر میں اتارنا: سوال:میری ایک ٹانگ کٹی ہوئی ہے۔میری بیوی بیمار ہو گئی اور اسے مملکت کے ایک ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ۔میں اس کی وفات تک اس کے ساتھ ہی تھا، پھر وفات کے بعد اس کو ایمبولینس کے ذریعہ ہسپتال کے عملہ کے ساتھ قبرستان منتقل کر دیا گیا جبکہ میں بھی ان کے ساتھ تھا۔ قبر میں اتارتے وقت ان اجنبی مردوں نے اکیلے ہی اس کو قبر میں اتارا کیونکہ میں اپنی ٹانگ کے کٹا ہونے کی وجہ سے معذور تھا ،میں اس مسئلہ میں پریشان ہوں کیا اس میں مجھ پر کوئی گناہ ہے اور کیا عورت کو اجنبی مردوں کا قبر میں اتارنا کوئی قابل اعتراض بات ہے؟جواب ارشاد فرما کر مجھے مستفید کیجئے ۔ جواب:جب عورت کو غیر محرم مرد قبر میں اتاریں تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔عورت کے سفر کرنے کے لیے محرم کا ساتھ ہونا مشروط ہے نہ کہ اس کو قبر میں اتارنے کے لیے ۔(سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ ) مردوں کی قبر پر دو اور عورت کی قبر پر ایک پتھر رکھنا: سوال:اس شخص کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے جو مردوں کی قبر پر دو اور عورت کی قبر پر ایک پتھر رکھتا ہے کیا یہ فرق مشروع ہے؟ جواب:یہ فرق مشروع نہیں ہے اور علماء نے کہا :ایک یا دو پتھر یا ایک یا دو کچی اینٹیں اس غرض سے قبر پر رکھنا تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ قبر ہے اور اس پراور قبر نہ کھودی جائے ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ رہا مرد اور عورت میں اس سلسلے میں فرق کرنا تو اس کی کوئی دلیل نہیں ہے۔( فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) عورتوں کو مردوں کے قبرستان میں دفن کرنے کا حکم: سوال:ایک سائلہ کہتی ہے: اس کی ایک بیٹی فوت ہوگئی اور وہ اس کی وفات کے وقت موجود نہیں تھی، لوگوں نے اس کو ایسے قبرستان میں دفن کردیا جہاں عورتیں دفن نہیں
Flag Counter