Maktaba Wahhabi

220 - 670
عورت کو قبر میں اتارتے وقت ڈھانپنے کا حکم: سوال: عورت کو قبر میں اتارتے وقت ڈھانپنے کا کیاحکم ہے اور کتنی دیر تک ان کو ڈھانپاجائے؟َ جواب:بعض اہل علم نے ذکر کیا ہے کہ عورت کو جب قبر میں رکھا جائے تو اس کی قبر کو ڈھانپ لیا جائے تاکہ اس کے اعضائے جسم ظاہر نہ ہوں لیکن ایسا کرنا واجب نہیں ہے، اس پر قبر میں کچی اینٹیں لگانے تک اس کو ڈھا نپا جائے۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) عورت کو لحد میں اتارتے ہوئے چادر سے ڈھانپنا: سوال: بعض لوگ عورت کو قبر میں اتارتے وقت اس کو چادر سے ڈھانپ لیتے ہیں تاکہ لوگ اس کو نہ دیکھیں ،اس کا کیا حکم ہے؟ جواب:یہ ان اعمال میں سے ہے جن پر علماء نے عمل کیا اور اس کو مستحب جانتے ہوئے کہا:ایسا کرنا عورت کے لیے باپردہ ہے کیونکہ اگر اسے بغیر ڈھانپے لحد میں اتاراجائے گا تو بعض اوقات اس کے اعضائے جسم کے کھل جانے کا خدشہ ہو تا ہے لیکن ہمارے ہاں عنیزہ میں لوگ عورت کو ایسی چادر کے ساتھ لحد میں اتارتے ہیں جس سے اس کو ڈھانپا گیا ہوتا ہے ،پھر جیسے جیسے وہ اینٹیں لگاتے جاتے ہیں چادر کو نکالتے جاتے ہیں تو اس طرح باپردہ تدفین عمل میں آجاتی ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) مرد کا اپنی بیوی کو قبر میں اتارنا: سوال:میں اور میرا باپ میری بیوی کی وفات کے بعد اس کے جنازے میں شریک ہوئے اور اس کی تدفین میں معاون بنے ۔پھر میں نے میرے بیٹے نے اور میری بیوی کے چچا کے بیٹے نے مل کر اس کو قبر میں اتارا۔ میں نے بعض لوگوں سے سنا کہ مجھے اپنی بیوی کو قبر میں اتارنے کا حق نہیں تھا، ان کا یہ کہنا صحیح ہے یا غلط؟اگر یہ صحیح ہے تو کیا میرے ذمہ کوئی کفارہ تو نہیں ہے یا کوئی اور عمل جو میں کروں؟ جواب:تمھارا اپنی بیوی کو قبر میں اتارنا جائز ہے اور جس نے یہ کہا کہ تجھے ایسا کرنے کا
Flag Counter