لیکن عورت کا گھر میں نماز ادا کرنا افضل ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مذکورہ حدیث کے آخر میں ہے:
"وبيوتهن خيرلهن" [1]
"اور ان کے گھر (نماز اداکرنے کے حق میں) ان کے لیے بہتر ہیں۔"(سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ )
نماز کی قضا کرنا افضل ہے یا نفل ادا کرنا؟
سوال:سوال یہ ہے کہ نماز کی قضا کرنا افضل عمل ہے یا کہ نوافل ادا کرنا؟
جواب:جب اس کے ذمہ کسی واجب کی قضا ہے تو اس کے لیے واجب کی قضا میں مشغول ہو نا نوافل ادا کرنے سے اولیٰ و بہتر ہے اور خاص طور پر جب نوافل کی ادائیگی واجب کی قضا سے مشغول کردے۔(شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ )
عورت کا گھر میں نماز ادا کرنا افضل ہے یا مسجد حرام میں ؟
سوال:کیا عورت کا اپنے گھر میں نماز ادا کرنا افضل ہے یا مسجد حرام میں؟
جواب:مردوں اور عورتوں کے حق میں گھر کے اندرنمازادا کرنا افضل ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عمومی فرمان ہے:
"أَفْضَلَ صَلَاةِ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ إلَّا الْمَكْتُوبَةَ" [2]
"آدمی کی فرض نماز کے سوا افضل نماز گھر میں ہے۔"
اسی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں نوافل ادا کرتے تھے ،حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی فرمان ہے:
"صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ" [3]
"میری اس مسجد (مسجد نبوی) میں نماز ادا کرنا دوسری مسجدوں میں ایک ہزار
|