باندھے ہوئے نہ ہو کیونکہ اس کے لیے حج یا عمرہ کی حالت میں جماع کرنا حرام ہے یہاں تک کہ وہ اپنے حج سے عید کے دن جمرہ عقبہ کو کنکریاں مار کر فارغ ہوجائے اور حلال ہو جائے اور طواف افاضہ اور صفا و مروہ کی سعی کر لے اور بالوں کو منڈھوالے یا چھوٹا کروالے۔ عمرہ کرنے والا طواف، سعی اور حلق یا قصر کروانے کے بعد حلال ہو جائے گا، اور یہی حکم اس صورت میں ہے جب عورت حالت احرام میں ہواور اس کا خاوند غیر محرم ہو۔ (سعودی فتویٰ کمیٹی)
جنبی کے لیے زبانی یا اوپر سے دیکھ کر قرآن پڑھنے کا حکم :
سوال: جنبی کے لیے زبانی یا دیکھ کر قرآن پڑھنے کا کیاحکم ہے؟نیز جس شخص کو حدث اکبر لاحق ہو اس کے لیے مسجد سے گزرنا کیسا ہے؟
جواب:جنبی کے لیے غسل سے پہلے قرآن مجید پڑھنا جائز نہیں ۔خواہ وہ مصحف سے دیکھ کر پڑھے یا زبانی اور اس کے لیے مصحف سے پڑھنا جائز نہیں جب تک کہ وہ حدث اکبر(جنابت)اورحدث اصغر (پیشاب وغیرہ ) سے مکمل طور پر پاک نہ ہو جائے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
"قرآن کو صرف پاک آدمی ہی چھوئے"اس فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا مطلب ہے؟
سوال:اس فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا مطلب ہے:"قرآن کو صرف پاک آدمی ہی چھوئے؟"
جواب:یہ حدیث "سلسلہ احادیث صحیحہ"میں موجود ہے، اپنی تمام سندوں کے ساتھ یہ صحیح حدیث ہے اور صحیح بخاری میں ہے کہ بلاشبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک ایسی جماعت کے پاس آئے جس میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی موجودتھے۔ اور حذیفہ رضی اللہ عنہ کی ایک روایت میں ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اس مجلس سے کھسک گئے، پھر جب وہ واپس لوٹے تو ان کے سر سے پانی کے قطرے گر رہے تھے، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے مجلس سے کھسک جانے کا سبب دریافت کیا تو انھوں نے جواب دیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !میں جنبی تھا گویا کہ وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ میں نے جنابت کی حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مجلس میں بیٹھنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مصافحہ کرنا برا سمجھا تو
|