Maktaba Wahhabi

79 - 83
اسی طرح جو کچھ بھی آپ کو دنیوی مال کا خسارہ ہو گا تو جو کچھ اللہ کے پاس ہے اس سے بہتراور باقی رہنے والا ہے۔ وہ اپنے فضل و کرم اور احسان سے ضرور اس کا عوض عطا فرمائے گا۔ سوال 23: میں ایک گمراہ انسان تھا جو سیکولر ازم کے افکار کا پرچار کرتا تھا۔ الحاوی قسم کے قصے اور مقالے لکھا کرتا اور اپنے شعروں کو اباحیت (حرام حلال کی تمیز کو یکسر ختم کر دینا) اور فسوق کے لئے استعمال کرتا تھا۔ اب اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی رحمت سے نوازا ہے اور مجھے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لایا اور مجھے ہدایت عطا فرمائی ہے۔ اب میں‌ کیسے توبہ کروں؟ جواب: اللہ کی قسم ! یہ اللہ کی بہت بڑی نعمت اور بہت احسان ہے اور یہی ہدایت ہے۔ لہٰذا اس پر اللہ کا شکر ادا کیجئے اور اللہ سے ثابت قدمی اور اس کے مزید فضل کے لئے دعا کرتے رہئے۔  جو شخص اپنی زبان اور قلم سے اسلام کے خلاف جنگ ، منحرف عقائد ، گمراہ کن بدعات اور فسق و فجور کی نشرواشاعت کا کام لیتا ہے اس پر درج ذیل امور واجب ہیں:- 1۔ ایسی تمام چیزوں سے اپنی توبہ کا اعلان کرے اور ہر ایسا ممکن ذریعہ استعمال کرے جس سے اس کے معروف ساتھیوں کو اس کی دین کی طرف مراجعت کا پتہ لگ جائے تاکہ گمراہ کرنے والوں
Flag Counter