صرف اور صرف اللہ کی رضا اور عبادت اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہی سے حاصل ہوتی ہے۔اور تمہارے یہ صوفیانہ روموز صرف حجروں میں بیٹھ کر بتلانے کے قابل ہیں کہ جہاں سب معتقد اور مرید ہوتے ہیں اورخصوصاً اس وقت جبکہ دہریت اور لادینیت کا دور دورہ ہے ان تخیلات اور سفسطات اور موضوع روایتوں کو ذرا بھی باہر نہ نکالا جائے کیونکہ دشمنان اسلام کواس سے زیادہ موقعہ ملے گا لہذا اللہ کی مخلوق کو قرآن سنائیں اور صحیح احادیث بتلائیں ۔یہی رہنمائی کیلئے کافی ہیں اور انہی میں انسان کی عظمت ہے ۔ وما علینا الا البلاغ المبین و انا العبد ابو محمد بدیع الدین شاہ الراشدی (رحمہ اللہ ) |