Maktaba Wahhabi

جنتی عورت ؟

مؤلف: انصار زبیر محمدی

ناشر: دارالثقافۃ الاسلامیہ(انڈیا)

کہانت عورتیں اپنے پردیسی شوہر کاحال اُنہی کاہنوں سے پوچھتی ہیں،اب تو فون کی سہولت سے یہ مرض ختم ہورہاہے،مگر ان کاہنوں سے اپنی ہونے والی شادی،اولاد اورآنے والی زندگی کے بارے میں اب بھی پوچھاجاتاہے،کاہن کے پاس جاناکس قدرگھناؤناجرم ہے،اس کااندازہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان سے لگایئے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ((مَن أ تَیٰ کَا ہِناً فَصَدَّ قَہٗ بِمَا یَقُو لُ فَقَد کَفرَ بِمَا اُ نزِلَ عَلیٰ مَحمَّد صلی اللّٰهُ علیہ وسلم))[1] ’’جوکسی کاہن کے پاس آیااور اس کی کہی ہوئی باتوں کوسچ مان لیاتواس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت سے کفرکیا۔‘‘ جس چیزسے خبرداروہوشیاراوربیداررہنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ جادوگر،کاہن اور عرّاف،لوگوں کے عقائداس طرح خراب کرتے ہیں کہ خودکومعالج کے روپ میں ظاہر کرتے ہیں اور مریض کو غیر اللہ کے نام پر بکراذبح کرنے کا حکم دیتے ہیں۔بکرے کارنگ،اس کی عمر اوراس کی ساری صفات بھی بتادیتے ہیں وہ کبھی غیر اللہ کے نام پر مرغاذبح کرنے کاحکم بھی دیتے ہیں۔بعض دفعہ توشرکیہ طلسمات اورشیطانی تعویذات لکھ کرمریض کودیتے ہیں اور اسے کبھی گلے میں لٹکانے توکبھی اسے صندوق یاگھر کے کسی محفوظ حصہ میں رکھنے کا حکم دیتے
x
صفحہعنوان
4مقدمہ
8عورت پرمرد کی فوقیت
10نیک عورت دنیاکی بہترین دولت
13ایمان کی تباہی کے چنداسباب (جن سے بچناضروری ہے)
161۔غیراللہ کی قسم کھانا
182۔تعویذ گنڈےلٹکانا
21جادو اور قیافہ شناسی
27تصویریں سجانا،مجسمے بنانااوریادگاریں قائم کرنا
28جنتی عورت کی دوسری پہچان
31ایک جنتی عورت کا تذکرہ
31شوہر کی خدمت جنت کاسبب ہے
32جنتی عورت کی چند علامتیں
33جنت میں داخلہ کی چندشرطیں:
33نیک وفرمانبردار بیوی کاایک سبق آموز واقعہ
39جن أمور سے مسلمان عورتوں کوبچناچاہیئے
391۔شوہرکی نافرمانی:
402۔شوہر کی ناراضگی:
413۔شوہرکوتکلیف دینا:
424۔شوہر کی ناشکری:
435۔بلاوجہ طلاق طلب کرنا:
44اﷲ کی نافرمانی میں شوہر کی اطاعت کامسئلہ
45شوہر کی اجازت کے بغیرنفلی روزہ رکھنا
46شوہرکوفائدہ اٹھانے سے روکنا
48راز کی باتوں کوظاہر کرنا
49شوہر کے علاہ کسی دوسرے کے گھرمیں کپڑے اتارنا
49شوہر کی اجازت کے بغیر گھرمیں کسی کوداخلہ دینا
50شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہرنکلنا
51اسلام سے خارج کردینے والی چیزوں سے بچنا
56نماز کی پابندی ضروی ہے
58ایک بے نماز کی موت کاآنکھوں دیکھاحال
61جنت میں داخلہ کے لیے زکوٰۃبھی ضروری ہے
64عہدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک وفادار اورصابرہ عورت
65ام عاقلہ کی اپنی بیٹی کوشادی کے وقت نصیحتیں
66ایک ماں کی نصیحت بیٹی کی رخصتی پر
70بیوی پر شوہر کے حقوق
73شوہر کے اہلِ خانہ کے ساتھ بیوی کا سلوک؟
74شوہر پر بیوی کے حقوق
79کیاعورت اپنے بال کٹواسکتی ہے؟
91مردوں کے لیے حوریں ہیں توعورتوں کے لیے کیا؟
Flag Counter