Maktaba Wahhabi

49 - 393
وَلْیَشْھَدْ عَذَابِھُمَا طَآئِفَۃٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ [1] (اور چاہیے کہ ان کی سزا کے واقت مسلمانوں کی ایک جماعت بھی موجود ہو۔) قاضی ابو السعود رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ’’ مسلمانوں کی جماعت کی حاضری سے اس کی سزا میں اضافہ ہوگا کیونکہ ذلت و رسوائی بسااوقات جسمانی سزا سے بھی زیادہ عبرت ناک سزا ہوتی ہے۔ جماعت سے مراد اتنے لوگوں کا جمع ہونا ہے، جس سے تشہیر اور زجر و توبیخ کا مقصد حاصل ہوجائے۔ ‘‘[2] (۲)جلاوطنی: زانی اگر کنوارا ہو تو اسے اس کی اقامت کی جگہ سے جلاوطن بھی کردیا جائے، جیسا کہ اس حدیث میں ہے، جسے امام مسلم رحمہ اللہ نے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
Flag Counter