Maktaba Wahhabi

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار

مؤلف: امام حسین بن مسعود البغوی

ناشر: حدیبیہ پبلیکیشرز لاہور

مترجم: حافظ زبیر علی زئی

198
الْفَرَسِ، فَلَمَّا جَائَ نِی الَّذِيْ سَمِعْتُ صَوْتَہٗ فَبَشَّرَنِيْ؛ نَزَعْتُ لَہٗ ثَوْبِيْ فَکَسَوْتُہٗ إِیَّاھُمَا بِبُشْرَاہُ؛ وَاللّٰہِ مَا أَمْلِکُ غَیْرَھُمَا یَوْمَئِذٍ، وَاسْتَعَرْتُ ثَوْبَیْنِ فَلَبِسْتُھُمَا، وَانْطَلَقْتُ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم حَتّٰی دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم جَالِسٌ حَوْلَہُ النَّاسُ، فَلَمَّا سَلَّمْتُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ وَھُوَ یَبْرُقُ وَجْھُہٗ مِنَ السُّرُوْرِ: أَبْشِرْ بِخَیْرِ یَوْمٍ مَرَّ عَلَیْکَ مُنْذُ وَلَدَتْکَ أُمُّکَ، قُلْتُ:أَمِنْ عِنْدِکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! أَمْ مِنْ عِنْدِاللّٰہِ؟ قَالَ :(( لَا، بَلْ مِنْ عِنْدِاللّٰہِ))وَکَانَ رَسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، إِذَا سُرَّ اسْتَنَارَ وَجْھُہٗ، کَأَنَّہٗ قِطْعَۃُ قَمَرٍ، وَکُنَّا نَعْرِفُ ذٰلِکَ مِنْہُ۔صحیح سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ غزوۂ تبوک سے پیچھے رہ جانے کا اپنا واقعہ بیان فرماتے تھے کہ آپ نے یہ غزوہ اس وقت کیا جب پھل اور سائے پک گئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ مسلمان، سامان جہاد تیار کررہے تھے میں بھی آپ کے ساتھ نکلنے کے لیے آج کل کرتا رہا۔پھر لوٹ آتا اور کچھ نہ کرتا(میری)یہی حالت رہی حتیٰ کہ وہ جلدی جلدی جہاد کے لیے چلے گئے۔پھر جب مجھے پتا چلا کہ(مجاہدین کا)قافلہ چلا گیا ہے تو مجھے غم نے آلیا۔میں جھوٹ موٹ کے وہ طریقے(اور بہانے)سوچنے لگا جن کے ذریعے کل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے غصے سے بچ سکتا تھا۔میں نے اپنے گھر کے سمجھداروں سے بھی مشورہ کیا۔پھر جب مجھے بتایا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آرہے ہیں تو باطل بہانے مجھ سے دور ہوگئے اور میں نے جان لیا کہ میں جھوٹ بول کر آپ کو دھوکا نہیں دے سکوں گا۔میں نے سچ بولنے کا ارادہ کرلیا۔ پھر صبح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگئے۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم(لمبے)سفر سے تشریف لاتے تو مسجد جا کر پہلے دو رکعتیں پڑھتے پھر لوگوں کے لیے بیٹھ جاتے۔جب آپ نے ایسا کیا تو(جہاد سے)پیچھے رہنے والے آگئے اور قسمیں کھا کھا کر اپنے عذر بیان کرنے لگے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے عذروں(اور بہانوں)کو سب کے سامنے قبول کرلیا۔ان سے بیعت لی اور ان کے لیے دعائے مغفرت فرمائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دلی بھیدوں کو اللہ کے حوالے کیا۔پھر جب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو سلام کیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے سے تبسم کرتے ہوئے فرمایا: ادھر آؤ۔میں چلتے ہوئے آیا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمھیں کس چیز نے(جہاد سے)پیچھے رکھا ہے؟ کیا تم نے سواری نہیں خریدی تھی؟ میں نے کہا: جی ہاں،(خریدی تھی)یقیناً اگر میں آپ کے علاوہ کسی اور کے سامنے ہوتا تو بہانے کے
x
صفحہعنوان
13عرض ناشر
15معجزات اور خصوصیات مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
15گذشتہ نسل انسانی میں سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا چناؤ
17مخصوص معجزات نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم
22ابتدائے وحی اور کیفیت نزول
29مشرکین کو دعوتِ اسلام اور بے مثال صبر
34علاماتِ نبوت
48معراجِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
67روزِ قیامت اور خصوصیات پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم
82پیشین گوئیوں کا ظہور
101مزید علامات و معجزات
133مقدس اسمائے گرامی
135جسمانی و اخلاقی اوصافِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اوصافِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
139موئے(بال)مبارک
141مہر نبوت
143خوشبودار جسم اطہر
145اخلاقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
154بے مثال تحمل و درگزر
169ناپسندیدہ چیزوں سے اعراض
170نرم خوئی و کرم نوازی اور قبولِ عذر
177رحمت و شفقت ِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
185رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسو
193رب کی خاطر غضب پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم
201رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسکراہٹیں
216پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی چھینک
217پیکر حیا اور سکوت و کلام
219چند عجمی کلمات
221شعروں کی سماعت
225جرأت و شجاعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
227سخاوتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
234تواضع اور عجز و انکسار
252دُنیا سے بے نیازی اور زُہد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
260خوف و خشیت ِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
263چند متفرق صفات ِ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم
275پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی حسین چال
277بیٹھنے اور تکیہ لگانے کی ادائیں
280رسول ہاشمی صلی اللہ علیہ وسلم کی نیند
282پیغمبر اطہر صلی اللہ علیہ وسلم کی طہارت رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو اور غسل
286وضو اور غسل سے پہلے
289قضائے حاجت کا بیان
290مسواک اور دائیں سمت سے محبت
292پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری نماز نمازِ رسول ہاشمی صلی اللہ علیہ وسلم
306نماز کے بعد
309امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے نوافل و تہجد
321قیام اللیل میں قراء ت و تعو ّذ
324قیام اللیل میں میانہ روی اور ذکر الٰہی
326دن کے نوافل
330سجدۂ سہو کی ادا
331تلاوت اور سجدئہ تلاوت
335امام کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سفر اور نمازِ خوف
338نمازِ جمعہ اور خطبہ ٔ جمعہ
340نمازِ عیدین
343نمازِ خسوف(گرہن)
344نمازِ استسقاء اور بارانِ رحمت کا نزول
346تیمار داری اور دعائے مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
350میت کے لئے دعا اور نمازِ جنازہ
353ہادئ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا روزہ و حج
363اعتکاف مبارک
364حج نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
379پیکر ِ حسن و جمال صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس
388اُونی لباس
391نیا کپڑا اور دعائے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم
392ٹوپی اور عمامہ مبارک
394سر ڈھانپنے کی ادا
396پیکر ِ حسن و جمال کی انگوٹھی
400موزے اور نعلین مبارک
405تکیہ و بستر اور کمبل
411چادر اور چٹائی
413منبر، کرسی اور چارپائی
416شامیانے کا بیان
420محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کی جہادی زندگی نیزہ ، چھڑی اور عصائے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم
426تیر و کمان اور نیزہ و تلوار
429خود، زرہ اور ڈھال کا بیان
431پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیارا پرچم
433جنگ کے دوران میں مخصوص کوڈ
434پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا گھوڑا اور زین
437خچر اور گدھے کا بیان
440اونٹنی کا بیان
443رہبر انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کا کھانا پینا کھانے کا مہذب طریقہ
447پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے پسندیدہ کھانے اور سالن
458کھجور اور پھل
461پاکیزہ مشروب
465پسندیدہ مشروب
468میٹھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور میٹھا پانی
470پیالہ اور تھالی
474طعام سے فراغت اور میزبان کے لیے دُعا
478ولیمہ اور ضیافت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
481پاکدامن پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواجی زندگی نکاح و محبت اور وظیفۂ زوجیت
485معطر پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا عطر و خوشبو
487بالوں میں کنگھی اور تیل
489کنگھی ، آئینہ اور(کریدنے والی)چھڑی
491سرمگین آنکھوں میں سرمہ
492حجامت اور خراش تراش
496سفر کے لئے روانگی اور واپسی
498سفر کے لیے دعائے نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
503اچھی فال کا بیان
508ادعیہ ٔ ماثورہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری دعائیں
525وفاتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم وفات والی بیماری اور وصیت ِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
542پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا ترکہ
543حوضِ کوثر کا بیان
545محبت ِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل احیائے سنت ، اتباع پیغمبر اور محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
552اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور تابعین کے فضائل
555محبان و مددگاران اور امت محمدیہ کے فضائل
559خواب میں زیارت ِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter